اتر پردیش کے گورکھپور ضلع میں مشہور شاعر ڈاکٹر کمار وشواس، یوگا گرو کیلاشانند گری جی مہاراج، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور چیف ایڈیٹر اُپیندر رائے، بی جے پی کے ترجمان پریم شکلا اور اتر پردیش حکومت کے وزیر سنجے نشاد نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آج گورکھپور کے کھجنی علاقے میں واقع گاؤں گجر نرسنگھ میں آچاریہ پنکج ترپاٹھی نے ’’یگیوپویت سنسکار‘‘ (جس میں جنیو پہنایا جاتا ہے) کا انعقاد کیا تھا۔ یہ پروگرام گورکھپور بی جے پی کے ضلع نائب صدر دیاشنکر رام ترپاٹھی اور ہریکیش رام ترپاٹھی کے بیٹے یوگانک رام ترپاٹھی کو جنیو پہنانے کی تقریب کے سلسلے میں رکھا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا شاندار استقبال کیا گیا
اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ترپاٹھی خاندان کی طرف سے انھیں پھولوں کا ہار پہنا کر اور شال اوڑھا کر اعزاز سے نوازا۔ گاؤں والوں اور منتظمین نے بھی ان کا شاندار استقبال کیا۔

معزز مہمانوں کی موجودگی نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا
اس موقع پر کئی نامور شخصیات کی موجودگی نے تقریب کے وقار میں مزید اضافہ کیا۔ مشہور شاعر ڈاکٹر کمار وشواس، یوگا گرو کیلاشانند گری جی مہاراج، بی جے پی کے ترجمان پریم شکلا اور اتر پردیش حکومت کے وزیر سنجے نشاد بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ یوگانک کی یگیوپویت (جنیو پہنانے کی) تقریب روایتی ویدک رسومات کے مطابق منعقد کی گئی۔ یہ تقریب گاؤں والوں، مہمانوں اور معززین کی موجودگی کے ساتھ ایک ثقافتی میلے میں تبدیل ہو گئی۔ اس موقع پر تمام مہمانوں نے ترپاٹھی خاندان کو مبارکباد دی اور بچے یوگانک کے روشن مستقبل کی دعا کی۔

بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



