نئی دہلی: آرایس ایس کی فکری رہنمائی میں سرگرم قوم پرست تنظیم بھارت بھارتی کے زیراہتمام مہاراشٹرکے شہرپونے میں منعقدہ 3 روزہ پانچواں قومی اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ دراصل تنظیم گزشتہ 2 دہائیوں سے”ترقی یافتہ اورباوقاربھارت”کی تعمیراورملک کوعالمی سطح پرایک مؤثرمقام دلانے کے مقصد سے مختلف ریاستوں اورزبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوایک پلیٹ فارم پرلانے کی کوشش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اس شاندارقومی اجلاس میں بھارت بھارتی کے قومی عہدیداران، مختلف ریاستوں کے صدور، تنظیمی ذمہ داران، صوبائی عہدیداران اورملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے تقریباً 400 نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت تنظیم کے قومی عامل صدرونئے بھائی پترالے نے کی، جبکہ ٹرسٹ کے صدرسبھاش دھاون، سکریٹری رودرنارائن تیواری، قومی تنظیمی سکریٹری جگن ناتھ کنجبہاری سوائیں اورمعاون سکریٹری سادھنا راؤکی نگرانی میں اجلاس کی کارروائیاں انجام پائیں۔ اجلاس کا خصوصی افتتاح چندریان-2 مشن کے معمار، ممتازسائنسداں اوراسروکے سابق چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے کیا۔ اس موقع پرملک کے ممتازماہرینِ تعلیم، جامعات کے پروفیسرز، صنعت کاروں، سابق فوجی افسران، سماجی کارکنان اورمختلف سماجی وعوامی تنظیموں کے نمائندوں و سفیروں نے بھی خاص شرکت کی۔
ممتازشخصیات کواعزازسے سرفراز کیا گیا
اس دوران اجلاس کے دوران سماج کے محروم اورپسماندہ طبقات کی خدمت انجام دینے والی متعدد ممتازشخصیات کوان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈزاورتوصیفی اسناد پیش کرکے اعزازسے نوازا گیا۔ اس موقع پربھارت بھارتی کے شمالی زون کے انچارج محمد عرفان احمد نے کہا کہ تنظیم ملک کی مختلف زبانوں، ثقافتوں اورخطوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوقومی یکجہتی کے رشتے میں جوڑتے ہوئے ایک مضبوط، ترقی یافتہ اورباوقاربھارت کی تعمیرکیلئے سرگرم عمل ہے۔
قومی اتحاد کومضبوط بنانے کا کام کررہی ہے بھارت بھارتی: ڈاکٹر ایس سومناتھ
سابق اسروچیئرمین ڈاکٹرایس سومناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت بھارتی “ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” کے تصورکوعملی جامہ پہنانے کیلئے مختلف ریاستوں کے عوام کوقریب لانے اورقومی اتحاد کومضبوط بنانے میں اہم کرداراداکررہی ہے۔ اجلاس کی اختتامی نشست سے آرایس ایس کے سہ سرکارواہ رام دت چکردھرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بھارتی ایک منفرد تنظیم ہے جو ملک کی متنوع تہذیب، ثقافت اوراقدارکوایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے متحد اورمضبوط بھارت کے خواب کوحقیقت کا روپ دینے کی سمت میں مؤثرخدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے”وندے ماترم”کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پراس کے تاریخی پس منظرپربھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ اختتام پربھارت بھارتی کے قومی تنظیمی سکریٹری جگن ناتھ کنجبہاری سوائیں نے تمام مہمانوں، مندوبین اورمنتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے کامیاب انعقاد پراچل جین اورشریش گُڈھے کو خصوصی طورپرمبارکباد اورتہنیت پیش کی گئی۔ اس بہترین قومی اجلاس میں میجرسنجے مہروترا، میجرسنتوش ہیگڑے، کرنل دیویندرسنگھ گہلوت، انیتا آچاریہ، رینا گہلوت، گیتا اگروال، وجیا گپتا اورمیناکشی پدمنابھم سمیت متعدد ممتازشخصیات کی شرکت قابلِ ذکر رہی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

