Bharat Express DD Free Dish

Shreyas Iyer Health Update: شریاس آئیر کی کوئی سرجری نہیں ہوئی، بی سی سی آئی سیکرٹری نے بتایا سڈنی میں کیسے ہوا علاج ؟

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس کیری کا مشکل کیچ لیتے ہوئے  سریاس آئر کو چوٹ لگی۔ شریاس آئیر کیچ کے بعد کافی تکلیف میں نظر آئے۔

ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس آئیر ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے بعد سے اسپتال میں داخل ہیں۔ اس سے قبل یہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ شریاس آئیر کی سرجری ہو رہی ہے، لیکن اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائکیا نے ٹائمز آف انڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ  سریاس کے علاج کے دوران ان کی کوئی سرجری نہیں کی گئی، بلکہ ڈاکٹروں نے دیگر علاج کے ذریعے ان کے جسم میں اندرونی خون بہنے کو روکا۔

شریاس ائیر صحت یاب ہو رہے ہیں

بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سائکیا نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ” شریاس آئیر اب کافی بہتر ہیں۔ ان کی صحت یابی اس رفتار سے ہو رہی ہے، جس کی ڈاکٹروں کو بھی توقع نہیں تھی۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ میں ہندوستانی ٹیم کے ڈاکٹر رضوان سے مسلسل رابطے میں ہوں ،جو سڈنی کے اسپتال میں ائیر کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ عام طور پر اس چوٹ کو ٹھیک ہونے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگ سکتے ہیں، لیکن شریاس آئیر اس سے بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

دیواجیت سائکیا نے شریاس آئیر کی صحت کے حوالے سے مزید کہا، “ڈاکٹرشریاس آئیر کی صحت یابی سے مطمئن ہیں، انہوں نے اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ ان کی چوٹ بہت سنگین تھی، لیکن شریاس آئیر اب خطرے سے باہر ہیں۔ اسی وجہ سے شریاس آئیر کو آئی سی یو سے ان کے کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

شریاس آئیر کو شدید چوٹ آئی

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس کیری کا مشکل کیچ لیتے ہوئے  سریاس آئر کو چوٹ لگی۔ شریاس آئیر کیچ کے بعد کافی تکلیف میں نظر آئے۔ انہیں فوراً میدان سے باہر لے جایا گیا۔ شریاس آئیر کی چوٹ اتنی سنگین تھی کہ انہیں
سڈنی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بی سی سی آئی نے اطلاع دی کہ شریاس آئیر کو بائیں پسلی کے نچلے حصے میں چوٹ لگی ہے اور اندرونی خون بہہ رہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق شریاس آئیر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read