Bharat Express

British High Commission: برطانوی ہائی کمیشن اور ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر سے بیریکیڈس ہٹائے گئے

سیکورٹی کو کم کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے، جب لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن پر خالصتانی حامیوں نے احتجاج کیا تھا اور ترنگے کی توہین کی تھی۔ ہندوستان نے اس حادثہ سے متعلق سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔

برطانوی ہائی کمیشن (تصویر: اے این آئی)

دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کے باہر سے بیریکیڈس ہٹائے گئے۔ اس کے علاوہ 2 راجا جی مارگ واقع برطانوی ہائی کمشنر الیکس ایلس کی رہائش گاہ کے باہر سے بیریکیڈس ہٹائے گئے۔ معاملے میں جب برطانوی ہائی کمیشن کا ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی تو ان کے ترجمان نے کہا کہ ہم سیکورٹی امور پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

سیکورٹی کو کم کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے، جب لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن پر خالصتانی حامیوں نے احتجاج کیا تھا اور ترنگے کی توہین کی تھی۔ ہندوستان نے اس حادثہ سے متعلق سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔ حالانکہ دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن سے بیریکیڈس ہٹانے کے پیچھے کی صحیح وجہ پر آفیشیل بیان نہیں آیا ہے۔

ہندوستان نے حادثہ پر اعتراض درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس میں شامل سبھی لوگوں کو گرفتار کیا جائے اور ان پر سخٹ کارروائی کی جائے۔ ہندوستان نے اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لئے سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ حالانکہ برطانوی افسران نے بھی حادثہ کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے اسے قابل اعتراض اور پوری طرح ناقابل قبول بتایا تھا۔

لندن میں 19 فروری کو ہوا تھا حملہ

خالصتانی حامیوں نے ات وار دیر رات لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا تھا۔ انہوں نے ترنگے کو ہٹاکر اس کی جگہ خالصتانی پرچم لگانے کی کوشش کی تھی۔ وہیں اس حادثہ سے متعلق ہندوستان نے برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا اور خالصتانی حامیوں کے ذریعہ ہائی کمیشن پر حملے سے متعلق سیکورٹی پر خامی سے متعلق وضاحت طلب کی تھی۔

 

وزارت خارجہ نے جاری کیا تھا بیان

وہیں وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ ہندوستان برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی کیمپ اور اہلکاروں کی سیکورٹی کے لئے برطانوی حکومت کی بے حسی کو ‘ناقابل قبول’ مانتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹینا اسکاٹ کو حادثہ کے پیش نظر وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا تھا کیونکہ ہائی کمشنر ایلیکس ایلس دہلی سے باہر تھے۔

   -بھارت ایکسپریس

Also Read