دہلی میں منعقدہ ’رنگ پرویشم‘ کلچرل پروگرام میں سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سید شاہنواز حسین کی صاحبزادی عائرہ حسین کی پرفارمنس ایک عام رقص نہیں تھی بلکہ روایت، فن اور خاندانی اعزاز کا خوبصورت اظہار ثابت ہوئی۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور سی ایم ڈی اُپنیدر رائے بھی شریک ہوئے۔
کمانی آڈیٹوریم میں شاندار محفل
کمانی آڈیٹوریم میں منعقدہ اس یادگار پروگرام میں مختلف فنکاروں نے اپنی لازوال پیشکشوں سے محفل کو خوشی سے بھر دیا۔ عائرہ حسین نے اس پروگرام میں کلاسیکی رقص کُچّی پُڑی کا نادر مظاہرہ کیا۔ ان کی پرفارمنس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا، جبکہ والد شاہنواز حسین اور والدہ رینو حسین کے چہرے سے خوشی جھلک رہی تھی۔
سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی شرکت
اس اہم ثقافتی پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت اور بڑھا دی۔ شاہنواز حسین اور اُپیندر رائے کے درمیان ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اس سے قبل 26 نومبر 2025 کو دہلی میں منعقد ’بزمِ صحافت‘ اردو کانکلیو میں بھی دونوں شخصیات ایک ساتھ نظر آئی تھیں، جہاں شاہنواز حسین نے اُردو زبان کو فروغ دینے کی خدمات پر اُپیندر رائے کی ستائش کی تھی۔ کمانی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کا آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا۔ شاہنواز حسین کے ساتھ پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ راجہ-رادھا ریڈی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔


روحانی رقص اور کلاسیکی فن کا امتزاج
عائرہ حسین نے اپنی پرفارمنس کا آغاز گنیش وندنا سے کیا اور سامعین کے دل جیت لیے۔ اس کے بعد انہوں نے ”سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام“ نرسنگھ اوتار سے کلکی اوتار تک کی کہانی، کھجوراہو کے چندیل ونش اور مندروں کی تاریخی پس منظر جیسے موضوعات پر مبنی کُچّی پُڑی رقص پیش کیے۔ سب سے مشکل مرحلے ترنگم رقص میں انہوں نے زمین پر پیر ٹکائے بغیر ایسا رقص پیش کیا کہ ہال سانسیں تھام کر پرفارمنس میں پوری طرح کھو گیا۔


’مجھے ایسی بیٹی ملی، اس سے بڑی خوشی اور کیا ہوگی‘
پروگرام میں عائرہ کے سفر پر مبنی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی خصوصی پیغام بھیج کر مبارکباد دی۔ پرفارمنس کے بعد شاہنواز حسین جذباتی لہجے میں کہا: ”مجھے ایسی بیٹی ملی، اس سے بڑی خوشی اور کیا ہو سکتی ہے؟“ عائرہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اپنے استاد راجہ-رادھا ریڈی کے سر باندھا، جبکہ والدہ رینو حسین نے کہا: ”عائرہ نے میرا خواب پورا کر دیا۔“
We may achieve many great things in life & may have even bigger ambitions but nothing comes close to the talent of one’s children, see them imbibe cultural values & legacy of the motherland and succeed in their endeavours.
Yesterday, my dearest daughter Ayrah formally entered her… pic.twitter.com/VmORBAnT6v— Syed Shahnawaz Hussain (@ShahnawazBJP) December 9, 2025


سرکردہ شخصیات کی شرکت
تقریب میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ، جینت چودھری، انوراگ ٹھاکر سمیت کئی معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ اختتامی کلمات میں گرو راجہ-رادھا ریڈی نے کہا ”کُچّی پُڑی آسان فن نہیں، مگر عائرہ نے توقع سے بڑھ کر شاندار رقص پیش کیا۔“

عائرہ کو سرٹیفکیٹ اور تحفے سے نوازا گیا۔ عائرہ حسین کی رنگ پرویشم صرف ایک رقص پرفارمنس نہیں تھی بلکہ ثقافت، روایت اور خاندانی فخر کا حسین امتزاج تھا۔ کمانی آڈیٹوریم کی وہ شام مدتوں یاد رکھی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


