بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے لیے مجوزہ Axiom-4 مشن کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا خلا میں جانے والے ہیں۔ لانچ سے پہلے ’اسٹیٹک فائر ٹیسٹ‘ کے بعد، راکٹ کے بوسٹر میں مائع آکسیجن (LOx) کے اخراج کا پتہ چلنے کے بعد مشن کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
SpaceX خرابی کو دور کرنے میں مصروف
SpaceX نے اس تاخیر کی تصدیق کی اور کہا کہ کمپنی کی ٹیم خامیوں کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں SpaceX نے کہا کہ ’’Ax-4 مشن کے لیے Falcon 9 راکٹ کی لانچنگ کو ملتوی کیا جا رہا ہے، تاکہ LOx کے لیک کو ٹھیک کیا جا سکے۔ مرمت کی تکمیل اور رینج کی دستیابی کی بنیاد پر لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔‘‘
Standing down from tomorrow’s Falcon 9 launch of Ax-4 to the @Space_Station to allow additional time for SpaceX teams to repair the LOx leak identified during post static fire booster inspections. Once complete – and pending Range availability – we will share a new launch date pic.twitter.com/FwRc8k2Bc0
— SpaceX (@SpaceX) June 11, 2025
چوتھی مرتبہ ملتوی ہوا ہے Axiom-4 مشن کا لانچ
یہ چوتھی بار ہے کہ Axiom-4 مشن کو ملتوی کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے مشن تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ تب تیز ہوائیں اور بارش کا امکان اہم وجوہات تھیں۔ ہندوستان کے علاوہ Axiom-4 مشن میں پولینڈ اور ہنگری کے خلاباز بھی شامل ہیں۔ شبھانشو شکلا کو یہ موقع سال 2023 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ امریکہ کے دوران ملا تھا۔ یہ مشن ہندوستان اور امریکہ کے درمیان خلائی تعاون کو گہرا کرنے کی علامت ہے۔
شبھانشو نے اس مشن کے لیے SpaceX اور Axiom Space سے خصوصی خلائی تربیت حاصل کی ہے۔ مشن کے آغاز کے بعد، خلاباز تقریباً 14 دن تک آئی ایس ایس پر رہیں گے، جہاں وہ مائیکرو گریوٹی، لائف سائنسز اور مادی سائنس جیسے شعبوں میں سائنسی تحقیق کریں گے۔ یہ تحقیقی کام 30 سے زائد ممالک کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

