Astronaut shares experience with PM Modi : بھارت کے سیکرٹ نے شوبھانشو شکلا کی خلا میں کیسے مدد کی، خلاباز نے پی ایم مودی سے تجربہ کیا شیئر
وزیر اعظم نے خلا میں طویل سفر کے بعد جسمانی تبدیلیوں کے بارے میں بھی سوال کیا۔ شکلا نے وضاحت کی:"وہاں کا ماحول بہت مختلف ہے۔ خلا میں پہنچتے ہی ہم اپنی سیٹ بیلٹ ہٹا کر کیپسول کے اندر ادھر اُدھر گھوم سکتے ہیں۔
Axiom-4 crew return : چہرے پر مسکان کے ساتھ شوبھانشو شکلا ڈریگن خلائی جہاز سے نکلے باہر،دس دنوں تک کورنٹائن میں رہیں گے تمام خلاباز
راکیش شرما کو یاد کرتے ہوئے شوبھانشو شکلا نے کہا کہ 41 سال پہلے ایک ہندوستانی نے خلا میں سفر کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہاں سے ہندوستان کیسا لگتا ہے۔ شوبھانشو نے کہاکہ ہم سب اب بھی یہ جاننے کے لیے متجسس ہیں کہ اوپر سے ہندوستان کیسا لگتا ہے۔آج کا ہندوستان نڈر لگتا ہے۔
Shubhanshu Shukla returns to Earth: کیپٹن شبھانشو شکلا 20 دن بعد خلا سے زمین پر لوٹے، پی ایم مودی نے خوشی کا کیا اظہار
خلائی جہاز کے فضا میں داخل ہوتے وقت تقریباً سات منٹ تک خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ اسے بلیک آؤٹ پیریڈ کہا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب خلائی جہاز تیز رفتاری اور گرمی کی وجہ سے سگنل نہیں پکڑ پاتا ہے۔
Axiom 4 ڈریگن خلائی جہاز کی زمین پر محفوظ واپسی، شُبھانشو شکلا اور دیگر تین افراد کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو میں اترے
شبھانشو شکلا کا زمین پر واپسی پر خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا کہ میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے استقبال میں ملک کے ساتھ شامل ہوں، کیونکہ وہ خلا میں اپنے تاریخی مشن سے زمین پر واپس آئے ہیں۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے خلاباز کے طور پر، انہوں نے اپنی لگن، ہمت اور خلائی مشن کے ذریعے ایک ارب خوابوں کو متاثر کیا ہے۔ یہ ہمارے اپنے انسانی خلائی پرواز مشن - گگنیان کی طرف ایک اور سنگ میل ہے۔
Shubhanshu Shukla Return at 3.01 pm today: انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے واپسی کا 22 گھنٹے کا سفر، 14 دن کا مشن 18 دن تک چلا
شبھانشو شکلا کا مشن اصل میں 14 دن کا تھا، لیکن اسے بڑھا کر 18 دن کر دیا گیا، جس سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر اضافی سائنسی تحقیق کا موقع مل سکا۔ 1984 میں راکیش شرما کے تاریخی مشن کے بعد، ایکسیوم-4 مشن نے شبھانشو شکلا کو خلا کا سفر کرنے والا دوسرا بھارتی خلا باز بنا دیا ہے۔
ISRO Paid Approximately Rs 550 crore For Shukla’s Travel To ISS: شبھانشو شکلا کے خلائی سفر کے لیے ISRO نے 550 کروڑ روپے ادا کیے
یہ سفر شبھانشو شکلا کے لیے ایک تاریخی سفر رہا ہے۔ وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کا سفر کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ راکیش شرما (سال 1984) کے بعد خلا میں جانے والے صرف دوسرے بھارتی بنے ہیں۔
Shubhanshu Shukla Return: شبھانشو شکلا کی واپسی پر خاندان پرجوش، محفوظ لینڈنگ کے لیے کر رہے ہیں دعا
شبھانشو شکلا کی بہن شوچی مشرا نے کہا کہ سچ کہوں تو میں کل رات سو نہیں پائی اور ان کے اترنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ تمام کنبہ کے لوگ کل سے بھائی کی زمین پر واپسی کے لیے پوجا ارچنا کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جس طرح وہ باقی تمام مراحل کو پار کر چکے ہیں، اسی طرح وہ اس مرحلے کو بھی عبور کر لیں گے۔
Shubhanshu Shukla Axiom 4 Mission: شبھانشو شکلا کا خلائی جہاز ڈریگن 28 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے
شبھانشو شکلا اور ان کی ٹیم کی محفوظ واپسی پر ناسا اور اسپیس ایکس کے کنٹرول سینٹر کی کڑی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔ وہیں بھارت میں شبھانشو شکلا کے ساتھ ساتھ پورا ملک اس مشن کی واپسی کا شدت سے منتظر ہے۔
Shubhanshu Shukla Back to Earth: ویلکم ٹو آرتھ شبھانشو شکلا ،آج 18 دن بعد زمین پر لوٹیں گے
ناسا کے خلانورد جانی کم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں شبھانشو شکلا بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں کل 8 خلا باز نظر آ رہے ہیں۔
Axiom-4 Mission: خلا باز شبھانشو شکلا کی زمین پر واپسی کی نئی تاریخ آئی سامنے ، جانیں کس دن اسپیس اسٹیشن سے ہوں گے روانہ
مشن کے دوران ٹیم کے ارکان نے خلاء میں سائنسی تحقیق، نئی ٹیکنالوجیز کے تجربات اور عالمی شعور بیداری مہمات میں حصہ لیا۔ Axiom Space کے مشن بلاگ کے مطابق کمانڈر پیگی وٹسن، پائلٹ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا اور مشن اسپیشلسٹ سلاووژ سُیوف اُزننسکی-وسنیوسکی و تیبور کاپو نے مشن کے اہم سائنسی اہداف کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔





