Bharat Express DD Free Dish

Axiom-4 Mission: خلا باز شبھانشو شکلا کی زمین پر واپسی کی نئی تاریخ آئی سامنے ، جانیں کس دن اسپیس اسٹیشن سے ہوں گے روانہ

مشن کے دوران ٹیم کے ارکان نے خلاء میں سائنسی تحقیق، نئی ٹیکنالوجیز کے تجربات اور عالمی شعور بیداری مہمات میں حصہ لیا۔ Axiom Space کے مشن بلاگ کے مطابق کمانڈر پیگی وٹسن، پائلٹ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا اور مشن اسپیشلسٹ سلاووژ سُیوف اُزننسکی-وسنیوسکی و تیبور کاپو نے مشن کے اہم سائنسی اہداف کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خلاء میں جاری ایکسئوم مشن-4 (Ax-4) کے چاروں خلاباز، جن میں بھارت کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا بھی شامل ہیں، 14 جولائی کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) سے زمین پر واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔ ایکسئوم اسپیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابقAx-4 ٹیم کا ISS سے وداعی پروگرام پیر14 جولائی کو بھارتی وقت کے مطابق شام تقریباً 4:30 بجے (صبح 7:05 بجے ایسٹرن ٹائم) طے کیا گیا ہے۔

14 جولائی کو خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوگی ٹیم

ایکسئوم اسپیس نے اپنے آفیشل X (سابقہ ٹویٹر) پوسٹ میں کہا:”Ax-4 ٹیم کے ارکان خلائی اسٹیشن سے پیر 14 جولائی کو صبح 7:05 ET سے پہلے روانہ ہوں گے۔”اس سے قبل ٹیم کی واپسی 10 جولائی کو طے تھی، لیکن یورپی خلائی ایجنسی (ESA) کے مطابق، اب ان کی واپسی کم از کم چار دن آگے بڑھا دی گئی ہے۔

مشن کی شروعات

Ax-4 مشن کا آغاز25 جون کو فلوریڈا میں واقع ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39A سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے ہوا تھا۔ 26 جون کو دوپہر 4:05 بجے (بھارتی وقت) ڈریگن اسپیس کرافٹ نے خلائی اسٹیشن کے ہارمونی ماڈیول کے اسپیس-فیسنگ پورٹ سے کامیابی سے جڑاؤ قائم کیا، اور یہ مقررہ وقت سے پہلے ہی منسلک ہو گیا تھا۔

خلا میں کیے گئے کئی تجربات

مشن کے دوران ٹیم کے ارکان نے خلاء میں سائنسی تحقیق، نئی ٹیکنالوجیز کے تجربات اور عالمی شعور بیداری مہمات میں حصہ لیا۔ Axiom Space کے مشن بلاگ کے مطابق کمانڈر پیگی وٹسن، پائلٹ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا اور مشن اسپیشلسٹ سلاووژ سُیوف اُزننسکی-وسنیوسکی و تیبور کاپو نے مشن کے اہم سائنسی اہداف کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

منگل کے روز ٹیم نے مائیکروگریوٹی (microgravity) پر تحقیق کی۔ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا نے اس دن تین سائنسی تجربات کیے:

  1. پہلا تجربہ – اسپراوٹس پراجیکٹ:
    اس میں یہ جانچ کی گئی کہ مائیکروگریوٹی بیجوں کی انکرت (sprouting) ہونے اور ابتدائی پودے کی نشوونما کو کیسے متاثر کرتی ہے۔ زمین پر واپسی کے بعد ان بیجوں کو کئی نسلوں تک اگایا جائے گا تاکہ ان میں جینیاتی تبدیلیوں، خوردحیاتی (microbial) ساخت اور غذائی خصوصیات کا مطالعہ کیا جا سکے۔
  2. دوسرا تجربہ – مائیکروالگی:
    انہوں نے تجربے کے لیے مائیکروالگی (چھوٹے شوال) کو ترتیب دیا اور محفوظ کیا۔ مائیکروالگی کی صلاحیت کو خوراک، آکسیجن، اور حتیٰ کہ بایوفیول (حیاتیاتی ایندھن) کی پیداوار کے لیے جانچا جا رہا ہے۔ ایکسئوم اسپیس کے مطابق، ان کی بردباری اور کثیرالمقاصدی خصوصیات انہیں طویل مدتی خلائی مشنوں میں انسانی زندگی کی بقا کے لیے مثالی بناتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read