Bharat Express DD Free Dish

Aurangzeb is not relevant: آج کے زمانے میں اورنگ زیب ’’متعلقہ‘‘ نہیں ہے، آر ایس ایس نیشنل پبلسٹی چیف کا بیان

اورنگ زیب کو لے جاری تنازعےکے درمیان راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر سنیل امبیکر نے بدھ کے روز کہا کہ مغل بادشاہ اورنگ زیب آج کے دور میں ’’متعلقہ‘‘ نہیں ہے۔

اورنگ زیب کو لے جاری تنازعےکے درمیان راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر سنیل امبیکر نے بدھ کے روز کہا کہ مغل بادشاہ اورنگ زیب آج کے دور میں ’’متعلقہ‘‘ نہیں ہے۔ آر ایس ایس کے نیشنل پبلسٹی یونٹ کے سربراہ امبیکر نے یہ بیان مہاراشٹر کے ناگپور میں پیر کی رات ہونے والی جھڑپوں اور اورنگ زیب کی قبر کو مسمار کرنے کے تعلق سے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں دیا۔

واضح رہے کہ ناگپور میں تشدد اورنگ زیب کی قبر ہٹانے کی مانگ کو لے کر احتجاجی مظاہرے کے بعد ہی ہوا ہے۔ اس حوالے سے امبیکر نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’کسی بھی قسم کا تشدد معاشرے کے لیے اچھا نہیں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ پولیس نے اس کا نوٹس لیا ہے اور وہ اس کی تفصیلات تک پہنچیں گے۔ تاہم اورنگ زیب کا جاپ بند ہونا چاہیے۔‘‘

وزراء کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے: فڑنویس

دریں اثنا مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بدھ کے روز اپنے ساتھی وزرا سے کہا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بیانات سے معاشرے میں دشمنی نہ پھیلے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا ’’بعض اوقات نوجوان وزیر کچھ تبصرے کرتے ہیں۔ میں نے ایسے مواقع پر ان سے بات چیت کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ آپ ایک وزیر ہیں اور آپ کو خود پر قابو رکھنے کی ضرور ہے۔‘‘

فڑنویس نے مزید کہا کہ ’’بطور وزیر ہمارا ایک خاص کردار ہے۔ [سابق وزیر اعظم] اٹل بہاری واجپائی نے ایک بار کہیں اس کا تذکرہ کیا تھا، کہ بطور وزیر، ہمیں راج دھرم کی پیروی کرنی ہے۔ لہٰذا، ہمیں اپنی انفرادی رائے، پسند اور ناپسند کو ایک طرف رکھنا ہوگا۔ ہم نے آئین کا حلف اٹھایا ہے اور آئین نے ہم پر یہ ذمہ داری عائد کی ہے کہ ہم کسی بھی شخص کے ساتھ ناانصافی نہ کریں۔‘‘

یاد رہے کہ 10 مارچ کو فڑنویس نے اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کے ہندوتوا گروپوں کے مطالبے کی حمایت کی تھی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ یہ کارروائی قانون کے دائرے میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مقام آثار قدیمہ کا حصہ ہے۔ پیر کے روز فڑنویس نے کہا تھا کہ حکومت مقبرے کی حفاظت کرنے کی ذمہ دار ہے، جو ایک محفوظ مقام ہے، لیکن وہ اورنگ زیب کی میراث کو بڑھاوا دینے کی کوششوں کی اجازت نہیں دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقبرے کا تحفظ احترام کی بجائے تاریخی ریکارڈ کا معاملہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read