Bharat Express DD Free Dish

فنکار کی درخواست پر جاپانی وزیر اعظم نے سنتور پر چھیڑا راگ، وزیر اعظم مودی نے تالیاں بجا کر کی حوصلہ افزائی

بھارت اورجاپان نے اقتصادی شراکت داری کونئی رفتاردینے کا فیصلہ کیا۔ بھارت-جاپان مشترکہ اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے جاپانی کمپنیوں کودرپیش مسائل کے حل کے لئے “جاپان بزنس ویک” شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس اقدام کے تحت وزیراعظم کے دفترکے سینئرحکام براہِ راست جاپانی سرمایہ کاروں سے بات چیت کریں گے

نئی دہلی: جاپان کی وزیراعظم سنائے تاکائیچی تین روزہ دورے پربھارت میں ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کے لئے اس دورے کوانتہائی اہم قراردیا جا رہا ہے۔ اس دوران ثقافتی ہم آہنگی سے لے کراقتصادی شراکت داری تک کئی اہم پہلو اجاگرہوئے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں مہمانوں کی تواضع کے ساتھ روایتی بھارتی سازوں کی دلکش موسیقی بھی پیش کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

اسی دوران ایک فنکارنے انہیں روایتی بھارتی سازسنتوربجانے کی دعوت دی۔ جاپانی وزیراعظم نے خوش دلی سے دعوت قبول کی اورسنتورکے تارچھیڑنے کی کوشش کی۔ ان کی اس کوشش پروزیراعظم نریندرمودی مسکراتے رہے اورتالیاں بجا کران کی حوصلہ افزائی کی۔ اس خوبصورت لمحے کو جاپان کے کابینہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ایک عہدیدارنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک خوبصورت تصویرکے ساتھ شیئرکیا اوراس دلچسپ واقعہ کی مختصرمگردلکش روداد بیان کی۔

اقتصادی تعاون کونئی رفتاردینے پراتفاق

اس سے قبل بھارت اورجاپان نے اقتصادی شراکت داری کونئی رفتاردینے کا فیصلہ کیا۔ بھارت-جاپان مشترکہ اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے جاپانی کمپنیوں کودرپیش مسائل کے حل کے لئے “جاپان بزنس ویک” شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس اقدام کے تحت وزیراعظم کے دفترکے سینئرحکام براہِ راست جاپانی سرمایہ کاروں سے بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ دنیا بھرمیں فروخت ہونے والی سوزوکی کی دوتہائی گاڑیاں بھارت میں تیارکی جا رہی ہیں اورانہیں 100 سے زائد ممالک کوبرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جاپان کے تعاون سے ملک میں تقریباً ایک ہزارکھاد (فرٹیلائزر) کے کارخانے قائم کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک نے آئندہ دس برسوں کے دوران بھارت میں 10 ٹریلین ین کی جاپانی سرمایہ کاری کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔ اس موقع پروزیراعظم مودی اورجاپان کی وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے ہریانہ کے کھرکھودا میں ماروتی سوزوکی کے چوتھے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ کا مشترکہ افتتاح بھی کیا۔

‘چھوٹی بہن’ کے رشتے کا جذباتی ذکر

دوطرفہ مذاکرات کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے سنائے تاکائیچی کواپنی “چھوٹی بہن” قراردیا تھا۔ اس کے بعد جاپانی وزیراعظم نے”چھوٹی بہن” کہے جانے کا ذکرکرتے ہوئے جذباتی اندازمیں کہا: “وزیراعظم مودی، آپ نے مجھے اپنی خوبصورت چھوٹی بہن کہا، لیکن ہماری باضابطہ ملاقات سے پہلے ہونے والی مختصرملاقات میں ہی ہم نے طے کرلیا تھا کہ ہم اپنے تعلقات کوبھائی بہن کے رشتے کے طورپرآگے بڑھائیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظرمیں بھارت اورجاپان کا ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read