آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما۔ (فائل فوٹو)
آسام کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایک سال تک ریاست میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو آدھار کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا، سوائے شیڈولڈ کاسٹ (ایس سی)، شیڈولڈ ٹرائب (ایس ٹی) اور چائے باغات میں کام کرنے والے طبقات کے۔ یہ قدم مبینہ طور پر غیر قانونی غیر ملکیوں کو آدھار کارڈ کے ذریعے ہندوستانی شہریت کے جھوٹے دعوے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم نے بارڈر پر بنگلہ دیشی شہریوں کو مسلسل واپس دھکیلا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی غیر قانونی غیر ملکی آسام میں داخل ہو کر خود کو بھارتی شہری ظاہر نہ کر سکے۔‘‘ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جن افراد کا تعلق دیگر ذاتوں سے ہے اور جن کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے، وہ ستمبر کے مہینے میں درخواست دے سکتے ہیں۔ بعض مخصوص اور ہنگامی حالات میں، ضلعی کمشنر متعلقہ ایجنسیوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر آدھار کارڈ جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔ سی ای سرما نے کہا کہ یہ اقدام غیرقانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے ضروری ہے۔
پی ایم آواس یوجنا کے تحت تین لاکھ سے زائد نئے گھر
دریں اثنا آسام کی کابینہ نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ریاست میں 3,14,773 نئے مستحقین کو گھر فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ ساتھ ہی یوریم گھاٹ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بعد خالی زمین پر 12,000 بیگھہ میں شجرکاری کی جائے گی۔ وہیں سی ایم سرما نے آسام کو نیا انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (IIM) دیے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی کابینہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ آئی آئی ایم پلسباری میں قائم ہوگا اور اس کی سرپرستی IIM احمد آباد کرے گا۔ یہ شمال مشرق بھارت کا دوسرا اور ملک کا 22 واں آئی آئی ایم ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



