Bharat Express

Annu Kapoor recalled the songs of Gopal Das Neeraj: انوکپور نے گوپال داس نیرج کے نغموں کو یاد کیا ، اور کہا کہ وہ دور بہت ہی شاندار تھا

لیکن آج کل جن کو نہ لکھنے کا سینس ہے،وہ گانے کا کیا حال کررہے ہیں، وہ صرف موسیقی پرہی زور دیتے ہیں ،نغموں پر نہیں

انو کپور، بونی کپور اور رومی جعفری سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ گوپال داس ‘نیرج’ ایک مشہور شاعر اور گیت کار تھے، جنہیں ہندی سنیما میں ‘لکھے جو خط تجھے’وہ تیری یاد میں ہزاروں رنگ کے نظارے بن گے ‘ جیسے مشہور نغموں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ ادب اور سنیما میں ان کی شاندار خدمات پر انہیں پدم شری اور پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔
انو کپور کو اعزاز سے نوازا گیا
اس کے علاوہ فلم اداکار انو کپور کو بھی ویانجلی سمان تقریب  کے دوران اعزاز سے نوازا گیا۔ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے انو کپور کو  ایوارڈ  اور شال پہنائی۔

شاعر گیت کاراور ادیب گوپال داس نیرج کی چھٹی برسی پر آج راجدھانی دہلی میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیاگیا ہے ۔ بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار، ٹی وی شو کے میزبان اور ریڈیو جاکی انوکپور نے کہا کہ ہم فلم  کے لوگ ہیں اچھے ہیں یا برے ہیں ، جو گانے گوپال داس نے  لکھےہیں، گزشتہ کئی سال سے خواتین وخضرات یہ مشہور نغمیں اس گیت گار کے ہیں۔ ہر گھڑی بدل رہی ہے روپ زندگی چھاؤں ہے کبھی، یہ نغمیں آج بھی دل کو سکون دیتے ہیں۔

لیکن آج کل جن کو نہ لکھنے کا سینس ہے،وہ گانے کا کیا حال کررہے ہیں، وہ صرف موسیقی پرہی زور دیتے ہیں ،گانے پر نہیں ۔ گانے کا جو حال ہوتا ہے وہ آپ جانتے ہی ہیں۔  لیکن اس عظیم گوپال نیرج داس نے جو گانے  لکھے ہیں ان کی برابری ہی شاید کوئی کرسکے گا۔۰

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ‘نیرج سمان سماروہ’ کا انعقاد بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اور گوپال داس نیرج کے بیٹے مریگانک پربھاکر کر رہے ہیں۔ پریس کلب کے علاوہ ہندی اکیڈمی اور مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ بھی پروگرام کے انعقاد میں شامل ہیں۔ سی ایم ڈی اوپیندر رائے اس ٹرسٹ کے سرپرست ہیں۔
شاعر، گیت نگار اور ادیب گوپال داس ‘نیرج’ کی چھٹی برسی کے موقع پر دارالحکومت کے پریس کلب میں ایک شعری پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں فلمی دنیا اور سیاست کی کئی نامور شخصیات شرکت کے لیے پہنچی ہیں۔ اس کے ساتھ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے بھی موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس

 

    Tags:

Also Read