Bharat Express

Anju Fatima News: انجو نے کہا- ’میں اروند اور نصراللہ دونوں کی بیوی ہوں…‘ پاکستان سے لوٹنے والی انجو فاطمہ نے کھول دیئے تمام راز

پاکستان سے ہندوستان لوٹی انجو مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ اس کی وطن واپسی کے بعد سے ہی اسے لے کرکئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ فی الحال وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی ہے۔

انجو نے فاطمہ بن کر نصراللہ سے نکاح کرلیا اور پھر ہندوستان لوٹ آئی ہے۔

Anju Pakistan News: سوشل میڈیا پرہوئی دوستی کے بعد پاکستانی عاشق نصراللہ سے شادی کرکے فاطمہ بن گئی انجو اب ہندوستان واپس لوٹ آئی ہے۔ وطن واپسی کے بعد سے ہی انجو عرف فاطمہ سے متعلق کئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ کیا اب وہ پاکستانی جاسوس بن کرلوٹی ہے یا پھراپنے پہلے شوہراوربچوں کے ساتھ رہے گی یا پھرانجوسے فاطمہ بن کرنصراللہ سے شادی کرنے والے اپنے عاشق کے پاس پاکستان لوٹے گی۔ انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویومیں انجو نے تمام سوالوں پرکھل کرجواب دیئے ہیں۔ اس انٹرویو میں انجو نے بتایا کہ وہ فی الحال اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی ہے۔ حالانکہ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنے پہلے شوہراروند کمار کے ساتھ نہیں رہ رہی ہیں۔ ان کے پہلے شوہراروند بھنواڑی میں ہیں اور وہ دہلی کے قریب ہی اپنے بچوں کے ساتھ لے کر رہ رہی ہیں۔

‘اروند اورنصراللہ دونوں کی بیوی…’

انجوفاطمہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دونوں کی بیوی ہوں اوررہوں گی۔ اسی کے ساتھ رہوں گی جس سے دل سے شادی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر میں ابھی اروند کی بیوی ہوں اورادھرنکاح کیا ہے تو ان کی بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی طلاق کے لئے کوئی عرضی نہیں دی ہے۔ آگے بچوں کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا۔

اروند سے شادی کرکے پریشان تھی

پاکستان سے ہندوستان لوٹ آئی انجو نے بتایا کہ میری کم عمرمیں ہی شادی کروا دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال کی عمر میں ہی مجھے بیٹی ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے شوہراروند سے شادی کے بعد سے ہی پریشانی ہونے لگی تھی۔ میں نے اپنی طرف سے ایڈجسٹ کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن کچھ صحیح نہیں ہوا۔

‘اگربچے پاکستان جانے کو تیارتو…’

انجوفاطمہ نے نصراللہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے قبول کیا ہے تو میرے بچوں کو بھی قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق کہا کہ بچوں کے ساتھ مصروف ہوں۔ اگربچے پاکستان جانے کے لئے تیارہوگئے تو انہیں وہاں لے کرجاؤں گی۔ اگروہ تیارنہیں ہوتے ہیں تو نصراللہ ہندوستان آئیں گے۔

-بھارت ایکسپریس