مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ مت کے آٹھویں گرو، شری گرو ہرکشن صاحب کے پرکاش پرو کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا کہ گرو ہرکشن صاحب نے کم عمری میں ہی گرو گدی سنبھال کر علم، رحم اور خدمت کے جذبے سے سکھ مذہب کو عوامی فلاح و بہبود کی علامت بنادیا۔
وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’کم عمری میں ہی گرو گدّی سنبھال کر علم، رحم اور خدمت سے سکھ مذہب کو عوامی فلاح و بہبود کی علامت بنانے والے گرو، شری گرو ہر کشن صاحب جی نے لوگوں کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک طرز زندگی کا راستہ دکھایا۔ گرو صاحب نے انسانیت کو اپنا سب سے بڑا مقصد بنایا اور ساری زندگی برائیوں کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے لیے کام کیا۔‘‘
अल्पायु में ही गुरु गद्दी संभाल कर ज्ञान, करुणा और सेवा से सिख धर्म को लोककल्याण का प्रतीक बनाने वाले गुरु श्री गुरु हरकिशन साहिब जी ने लोगों को स्वस्थ और निरोगी जीवन शैली का मार्ग दिखाया। गुरु साहिब ने मानवता को सर्वोच्च ध्येय बनाकर कुरीतियों की समाप्ति और सामाजिक सद्भाव के लिए… pic.twitter.com/OYieL2gW1b
— Amit Shah (@AmitShah) July 19, 2025
امت شاہ نے مزید لکھا کہ ’بالا پریتم‘ کے نام سے مشہور سکھ مت کے آٹھویں گرو، شری گرو ہرکشن صاحب جی کے پرکاش پرو پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔‘‘ واضح رہے کہ سکھ مذہب کے آٹھویں گرو، گرو ہرکشن صاحب نے اپنی زندگی کو نہ صرف مذہبی تعلیمات کی ترویج بلکہ سماجی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کیا۔ ان کی تعلیمات میں صحت مند طرز زندگی اور بیماریوں سے بچاؤ کو خاص اہمیت دی گئی ہے، جو آج بھی دنیا بھر کے سکھ عقیدت مندوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
گرو ہرکشن صاحب نے اپنی زندگی میں کئی اصلاحی کام کیے، جن میں تعلیمی اداروں کا قیام، بیماروں کی خدمت اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ ان کے پرکاش پرو (یعنی یومِ پیدائش) کو سکھ مذہب میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ یہ موقع سکھ مذہب کی تاریخ اور تعلیمات کو یاد کرنے، گرو کے فلسفے کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں ان کی تعلیمات کو اپنانے کا بہترین موقع سمجھا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

