وزیر داخلہ امت شاہ۔ (تصویر: اے این آئی)
مہاراشٹر کے پونے کے دورے پر آئے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتے کو وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کی کووڈ 19 وبا کے دوران کارکردگی کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے نہ صرف ویکسین بنانے میں پہل کی بلکہ 130 کروڑ عوام کو محفوظ بھی رکھا۔
امت شاہ نے پونے میں ’’پونا لائف اسپیس انٹرنیشنل‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب ہمارا صدی کی سب سے بڑی وبا سے سامنا ہوا، تو ہندوستان ان اولین ممالک میں شامل تھا جنھوں نے ویکسین تیار کی۔ مودی جی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے 130 کروڑ بھارتیوں کو ویکسین فراہم کر کے ان کی حفاظت کی۔‘‘
’’پونا لائف اسپیس انٹرنیشنل‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھا
انھوں نے صحت کے مسائل سے نمٹنے میں سماجی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’کوئی بھی حکومت چاہے جتنا بھی کام کرے، جب تک سماج اس سے ساتھ شامل نہیں ہوتا، صحت کے مسئلے ختم نہیں ہوتے اور کوئی حکومت اکیلے تمام شہریوں کی حفاظت نہیں کر سکتی۔‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ نے پونے میں مارواڑی اور گجراتی برادری کے تعاون سے 14 ایکڑ پر مشتمل طبی تعلیم، خدمات اور تحقیق کے لیے قائم کیے گئے ’’پونا لائف اسپیس انٹرنیشنل‘‘ کو سراہا۔
انھوں نے کہا کہ ’’آج مجھے خوشی ہے کہ پونے میں PHRC لائف سائنس آرگنائزیشن میں، مارواڑی اور گجراتی کمیونٹیز کے لوگ ایک نئی سمت، ایک نئے تناظر اور ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے وژن کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، انھوں نے 14 لاکھمربع فٹ کے 14 ایکڑ کیمپس میں طبی خدمات، طبی تعلیم اور طبی کام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
جے راج اسپورٹس اینڈ کنونشن سنیٹر کا بھی کیا افتتاح
اس سے قبل آج انھوں نے ’’شری پونا گجراتی بندھو سماج‘‘ کی جانب سے تعمیر کیے گئے ’’جے راج اسپورٹس اینڈ کنونشن سینٹر‘‘ کا افتتاح کیا، جسے انھوں نے ملک میں گجراتی سماج کی نمائندگی کرنے والی ’’سب سے خوبصورت عمارت‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب میں نے دعوت نامے کے ساتھ آپ کا مکمل کیٹلاگ دیکھا، تو سب کچھ واضح ہو گیا۔ یہ واقعی ایک جدید اور کاروباری طرز کی عمارت ہے جو مختلف اداروں کو سہولت دیتی ہے۔‘‘
وہیں پونے کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’یہ پُنیہ ناگری علم، قوم پرستی، سماجی شعور اور آزادی کی علامت رہی ہے۔ یہاں سے شیواجی مہاراج نے ہند سوراج کی بنیاد رکھی اور لوکمانیہ تلک کا نعرہ ’سوراج میرا جنم سدھ ادھیکار ہے‘ ملک بھر میں تحریک بن گیا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


