Bharat Express DD Free Dish

Amit Kumar Sharma NFL Appointment: امت کمار شرما کو این ایف ایل میں ترقی دینے پرشاہدرہ میں اعزاز سے نوازا گیا

امیت کمارشرما کواین ایف ایل میں ان کی تقرری پرشاہدرہ نارتھ ریجن نے مبارکباد دی۔ تقریب میں میونسپل کونسلرز اورعہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نئی دہلی: آج برہمن دھرم شالہ، یمنا وہار، شاہدرہ نارتھ ایریا اورڈی ای ایم ایس ایڈیشنل کمشنرامیت کمارشرما (آئی آرایس) کومحکمہ کی جانب سے منعقدہ ایک شاندارپروقارتقریب میں نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹڈ (این ایف ایل) میں ترقی دینے پرمبارکباد دی گئی۔ اس تقریب میں امت کمار شرما کے ایم سی ڈی میں کئے گئے قابل ذکرکاموں کے لئے انہیں اعزازسے سرفرازکیا گیا۔ پروگرام میں ان کے استقبال کے لئے ہارپہنائے گئے اوران کے روشن مستقبل اوردرازی عمرکے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔

اس پُروقارتقریب میں کئی نامورشخصیات موجود تھیں، جن میں میونسپل کونسلرنیتا بِسٹ (سادات پور)، ریکھا رانی (بھجن پورہ)، انیل گوڑ (موج پور)، پرمودگپتا (یمنا وہار)، حاجی افضال اورحاجی شکیلہ افضل (سیلم پور) سمیت دیگرمعززین شامل تھے۔

اس کے علاوہ ڈی ای ایم ایس جس میں محکمہ اورشاہدرہ شمالی علاقہ کے افسران، ملازمین اورسماجی کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سب نے اس تقریب کوسراہا اوراسے ایک متاثرکن موقع قراردیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read