Bharat Express DD Free Dish

US Iran Tensions: ایران-امریکہ کشیدگی کے بیچ انڈیگو کا بڑا فیصلہ، تبلیسی سمیت کئی شہروں کی پروازیں منسوخ

انڈیگو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر کمپنی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر پروازوں کے شیڈول میں عارضی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ایران میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی تناؤ کے درمیان نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے احتیاطی طور پر ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے اتوار کو بتایا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نے جارجیا کے شہر تبلیسی اور قازقستان کے شہر الماتی کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ انڈیگو کے مطابق 25 جنوری کو دہلی سے تبلیسی اور ممبئی سے الماتی جانے والی اور وہاں سے واپس آنے والی تمام طے شدہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انڈیگو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر کمپنی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر پروازوں کے شیڈول میں عارضی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسی کے تحت 26 جنوری کو تبلیسی، الماتی، باکو اور تاشقند سے آنے جانے والی کچھ پروازیں ایندھن بھرنے کے لیے دوحہ میں مختصر قیام کر سکتی ہیں۔

فضائی کمپنی نے واضح کیا کہ یہ اقدام مکمل طور پراحتیاطی نوعیت کا ہے اورحالات معمول پر آنے کے بعد پروازوں کی خدمات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی روانگی سے قبل فلائٹ اسٹیٹس کی جانچ ضرور کریں اور کسی بھی تازہ اطلاع کے لیے انڈیگو کی سرکاری ویب سائٹ یا سوشل میڈیا ہینڈلز پرنظررکھیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ صورتحال کسی بڑے فوجی تصادم کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ اسی جغرافیائی اور سیاسی غیر یقینی کے باعث بین الاقوامی فضائی کمپنیاں اپنے روٹس اور آپریشنز میں تبدیلیاں کر رہی ہیں، تاکہ مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی قسم کے خطرے سے بچا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔