Bharat Express DD Free Dish

Amazon Layoffs Worldwide: اے آئی کا سائیڈ افیکٹ! ایمیزون دنیا بھر میں 30 ہزار ملازمین کو برطرف کرے گا، بھارت میں بھی 1000 نوکریوں پر لٹکی تلوار

دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمیزون دنیا بھر میں 30 ہزار ملازمین کی چھٹنی کرنے والی ہے۔ اس کا اثر بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک پر بھی پڑے گا۔ بھارت میں کم از کم 1000 افراد کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمیزون دنیا بھر میں 30 ہزار ملازمین کی چھٹنی کرنے جا رہی ہے۔ اس کا اثر بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک پر بھی پڑے گا، جہاں کم از کم 1000 افراد کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایمیزون کے اس بڑے پیمانے پر کی جانے والی چھٹنی کی سب سے بڑی وجہ مصنوعی ذہانت (AI) ہے۔ یہ امریکی کمپنی اب اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے اے آئی پر انحصار کر رہی ہے۔

بھارت میں چھٹنی کے اثرات

اخبار اکانامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایمیزون انڈیا میں چھٹنی کا عمل بنیادی طور پر مالیات، انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کیا جائے گا۔ اس کا سب سے زیادہ اثر ان ملازمین پر پڑے گا جو ایمیزون کی عالمی ٹیموں کو رپورٹ کرتے ہیں۔

ایمیزون نے ملازمین کو دی اطلاع

ایمیزون نے چھٹنی سے متعلق اپنے ملازمین کو آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، ایمیزون انڈیا کے تمام ملازمین کو سینئر نائب صدر بیتھ گیلیٹی کی جانب سے ایک نوٹ بھیجا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آج ہم جو کٹوتی کر رہے ہیں، وہ بیوروکریسی کم کرنے، کمپنی کی غیر ضروری پرتوں کو ختم کرنے اور وسائل کو مؤثر طریقے سے منتقل کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس سے کام میں استحکام اور کارکردگی بڑھے گی تاکہ ہم اپنے بڑے اہداف میں بہتر سرمایہ کاری کر سکیں۔

کتنی نوکریاں متاثر ہوں گی؟

ایمیزون ڈاٹ کام انکارپوریٹڈ نے گزشتہ دو سالوں میں دوسری مرتبہ چھٹنی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او اینڈی جیسی نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے کمپنی میں ملازمین کی تعداد کم کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق، اس بار کم از کم 14 ہزار ملازمین کو نکالا جائے گا، جبکہ رائٹرز کی ایک رپورٹ میں یہ تعداد 30 ہزار بتائی گئی ہے۔

اے آئی کی وجہ سے ملازمین کی چھٹنی

سی ای او جیسی نے اپنے ایک ای میل میں کہا کہ ایجنٹک اے آئی ہمارے کام کرنے کے طریقے کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گا۔ ان کے مطابق، اب ہمیں کئی کاموں کے لیے کم افراد کی ضرورت ہوگی، جبکہ کچھ نئے کاموں کے لیے زیادہ لوگوں کی ضرورت پیش آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ وقت کے ساتھ اس تبدیلی کے کیا نتائج سامنے آئیں گے، لیکن آئندہ چند برسوں میں واضح ہو جائے گا کہ اے آئی کے بڑھتے استعمال سے افرادی قوت میں کمی ضرور آئے گی۔

100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

تازہ رپورٹس کے مطابق، ایمیزون اس سال مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، جو کہ 2024 میں کی گئی 83 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تقریباً 17 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 30 جون تک ایمیزون میں کام کرنے والے ملازمین کی کل تعداد تقریباً 1.55 ملین تھی، جبکہ کمپنی کے کارپوریٹ شعبے میں تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ملازمین شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read