Urdu Conclave 2026

Amit Shah’s visit to Ranchi: ایسٹرن زونل کونسل کی میٹنگ کے ساتھ ہی وزیر داخلہ امت شاہ کا رانچی دورہ بھی منسوخ

مرکزی حکومت نے 10 مئی کو رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ منسوخ کر دی ہے اور متعلقہ ریاستوں کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

فائل فوٹو۔

مرکزی حکومت نے 10 مئی کو رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ منسوخ کر دی ہے اور متعلقہ ریاستوں کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ میٹنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگی صورت حال کے باعث مسوخ کی گئی۔ تاہم اس میٹنگ کی منسوخی کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کا رانچی دورہ بھی ملتوی

یہ میٹنگ منسوخ ہونے کے ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا رانچی کا دورہ بھی منسوخ ہو گیا ہے۔ اصل شیڈول کے مطابق امت شاہ کو 9 مئی کو رانچی پہنچنا تھا اور 10 مئی کو میٹنگ میں شرکت کرنی تھی۔ اس میٹنگ میں بہار، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کی بھی شرکت متوقع تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔

مرکزی وزیر داخلہ اور دیگر عہدیداروں کی آمد کی سرکاری اطلاع ملنے کے بعد ریاستی حکومت نے انھیں سرکاری مہمان قرار دیا تھا۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی سرکاری تصدیق بھیجی تھی۔ تاہم اوڈیشہ اور مغربی بنگال حکومتوں نے اب تک ان عہدیداروں کی فہرست فراہم نہیں کی تھی، جو میٹنگ میں شرکت کرنے والے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read