Bharat Express DD Free Dish

Baramati Plane Crash Update: دھماکہ ہوتے ہی آگ کے گولے میں تبدیل ہوا اجیت پوار کا طیارہ، سی سی ٹی وی میں خطرناک نظارہ قید

مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثہ کا شکارہوگیا، جس میں پانچ افراد سوار تھے اورسبھی کی موت ہوگئی۔ حادثے کا سی سی ٹی وی سامنے آیا ہے۔ دھماکہ کے بعد طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ اجیت پوار کی پہچان ان کی گھڑی سے کرنی پڑی۔

بارامتی میں بدھ، 28 جنوری 2026 کی صبح ہوئے طیارہ حادثے نے ہرکسی کوجھنجھوڑکررکھ دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طورپرنظرآتا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ اچانک غیر متوازن ہوگیا، تیزدھماکے کے ساتھ زمین سے ٹکرایا اورلمحہ بھرمیں آگ کے گولے میں بدل گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے کہ ٹکرکے ساتھ ہی چاروں طرف دھواں پھیل گیا۔ آگ اتنی خطرناک تھی کہ پاس کھڑے لوگ بھی کچھ دیرتک قریب نہیں جاسکے۔

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ جہازمیں سواراجیت پوارکی لاش بمشکل پہچانی جا سکی۔ جب ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچیں توجلی ہوئی باقیات (لاش) کے درمیان شناخت کرنا انتہائی مشکل تھا۔ افسران نے بتایا کہ کپڑوں اور نجی سامانوں کی مدد سے شناخت کی گئی۔ اسی دوران ایک ہاتھ میں بندھی خاص گھڑی اوران کی بیلٹ نے شناخت میں اہم رول ادا کیا۔ اسی گھڑی کی بنیاد پر شناخت ہوئی کہ یہ لاش اجیت پوارکی ہے۔ بعد میں فیملی اورسیکورٹی اہلکاروں نے بھی اسی گھڑی کی شناخت کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارہ کم ازکم 20 منٹ تک آگ کی لپیٹ میں رہا۔ آگ کی شدت اوردھوئیں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فائرفائٹرز صرف ملبے تک پہنچے اورتلاش شروع کی۔ حادثے کی سنگینی کودیکھتے ہوئے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیوروکی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے دہلی سے پونے اورپھربارامتی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ ٹیم حادثے کی وجوہات، تکنیکی خرابیوں اورانسانی عوامل کی تحقیقات کرے گی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اورفلائٹ ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

ریاستی سوگ کا اعلان
مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے حادثے پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاست میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ دیویندرفڑنویس نے سوشل میڈیا پربھی اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے لکھا، ’’دادا چلے گئے! ایک عوام سے جڑے لیڈر، میرے دوست اورساتھی، نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوارکا طیارہ حادثے میں انتقال انتہائی دل دہلا دینے والا ہے۔ یہ دل توڑ دینے والا لمحہ ہے۔ میرا دل سن ہوگیا ہے۔ اپنے جذبات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں نے اپنا مضبوط اوراچھا دوست کھودیا ہے۔ یہ میرے لیے ذاتی نقصان ہے، جس کی تلافی ممکن نہیں۔ آج مہاراشٹرکے لئے بہت مشکل دن ہے۔ میں دادا کودل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہم ان کے پورے خاندان اوراین سی پی خاندان کے غم میں شامل ہیں۔ اس حادثے میں چاراورافراد کی موت بھی ہوئی۔ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں بھی شریک ہیں۔ میں اپنے تمام پروگرام منسوخ کرچکا ہوں۔ میں تھوڑی دیرمیں بارامتی کے لیے روانہ ہورہا ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read