Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor: آپریشن سندور کے بعد اترپردیش میں تقریباً 17 نومولود بچیوں کا نام رکھا گیا ’’سندور‘‘، والدین نے کہا-ہمارے لیے باعث فخر ہے یہ نام

گزشتہ ماہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی فوجی کارروائی ’’آپریشن سندور‘‘ سے متاثر ہو کر اترپردیش میں 17 نوزائیدہ لڑکیوں کا نام ان کے والدین نے ’’سندور‘‘ رکھا ہے۔

گزشتہ ماہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی فوجی کارروائی ’’آپریشن سندور‘‘ سے متاثر ہو کر اترپردیش میں 17 نوزائیدہ لڑکیوں کا نام ان کے والدین نے ’’سندور‘‘ رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق والدین نے کہا کہ یہ نام ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

کشی نگر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آر کے شاہی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’دس اور گیارہ مئی کے درمیان دو دنوں میں ہمارے یہاں پیدا ہونے والی تقریباً سترہ بچیوں کا نام ان کے والدین نے سندور رکھا گیا ہے۔ ‘‘ کشی نگر کی رہائشی ارچنا شاہی نے حال ہی ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ ارچنا نے ’’پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے‘‘ کے لیے ہندوستانی مسلح افواج کی سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں اپنی بیٹی کا نام آپریشن سندور کے نام پر رکھا ہے۔

بچیوں کے والدین نے کہی یہ بات

ارچنا نے کہا ’’پہلگام حملے کے بعد کئی شادی شدہ خواتین کی زندگیاں تب برباد ہوئیں جب انھوں نے اپنے شوہروں کو کھو دیا۔ اس کے جواب میں ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور کیا۔ ہمیں اس پر فخر ہے۔ اب سندور ایک لفظ نہیں بلکہ ایک جذبات ہے۔ اس لیے ہم نے اپنی بیٹی کا نام سندور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ ان کے شوہر اجیت شاہی نے بھی انھیں جذبات کا اظہار کیا اور کہا ’’میں اور ارچنا نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے پہلے ہی یہ نام رکھنے کے بارے میں سوچ لیا تھا۔ یہ نام ہمارے لیے ایک تحریک ہے۔‘‘

وہیں پدرونا سے تعلق رکھنے والے مدن گپتا نے کہا کہ ان کی بہو کاجل گپتا اپنی نومولود بچی کا نام سندور رکھنا چاہتی ہے۔ گپتا نے پی ٹی آئی کو بتایا ’’اس طرح ہم نہ صرف اس آپریشن کو یاد رکھیں گے بلکہ اس دن کو بھی منائیں گے۔‘‘ اسی طرح بھاٹھاہی بابو گاؤں کی ویاسمونی نے بھی اپنی بچی کا نام سندور رکھتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی بیٹی میں ہمت پیدا ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read