Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Gujarat Visit: وزیر اعظم مودی کے روڈ شو میں نظر آئے افریقی طلبا، پی ایم کی ایک جھلک پانے کو تھے بیتاب

روڈ شو کے دوران لوگ پی ایم کی ایک جھلک پانے کے لیے بیتاب لوگ سخت دھوپ اور گرمی کے باوجود سڑک اور چھتوں پر کھڑے نظر آئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے وڈودرا میں روڈ شو کیا۔ اس روڈ شو کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد سڑک کے دونوں طرف جمع تھے۔ لوگوں نے ‘آپریشن سند ور’ کی کامیابی پر وزیراعظم پر پھول برسا  کر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر عوام کا مبارکباد بھی قبول کیا۔ روڈ شو کے دوران لوگ پی ایم کی ایک جھلک پانے کے لیے بیتاب لوگ سخت دھوپ اور گرمی کے باوجود سڑک اور چھتوں پر کھڑے نظر آئے۔ سڑک کے کنارے کھڑے لوگ ترنگا ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تھے۔ لوگوں نے ‘مودی-مودی’ کے نعرے بھی لگائے۔

افریقی طلبا نے بھی وزیر اعظم پر برسائے پھول

اس روڈ شو کے دوران بہت سے افریقی طلبا بھی روڈ کے دونوں طرف کھڑے نظر آئے اور انھوں نے نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعظم مودی پر پھول برسائے اور مودی مودی کے نعرے لگائے۔ اس سے وزیر اعظم مودی کی عالمی سطح پر مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے کئی افریقی ممالک کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھائے اور ان ممالک میں ان کی کافی مقبولیت ہے۔ وڈودرا کے روڈ شو میں افریقی طلبا کی شمولیت ان کی اسی مقبولیت کی عکاس ہے۔

پی ایم مودی نے عوام کا شکریہ ادا کیا

پی ایم مودی نے پوسٹ پر لکھا ’’شکریہ وڈودرا! اس عظیم شہر میں آکر بہت خوش ہوں۔ یہ ایک شاندار روڈ شو تھا اور وہ بھی صبح کے وقت،  ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمیں آشیرواد دیا۔‘‘ اس روڈ شو میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ قریشی خاندان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read