Bharat Express DD Free Dish

A woman with lover hired a hitman to kill her husband: اترپردیش میں ایک خاتون نے شادی کے محض پندرہ دن بعد عاشق کے ساتھ مل کر کِرایے کے قاتل سے کروایا شوہر کا قتل

لڑکی، اس کے عاشق اور کرایے کے قاتل، تینوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملک میں گزشتہ دنوں اس طرح کے اور بھی کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

مقتول دلیپ یادو اور ملزمہ پرگتی یادو۔

میرٹھ میں سامنے آئے خوف ناک حادثے کے بعد اترپردیش کے اوریّا ضلع میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ شادی کے بمشکل 15 دن بعد ایک 25 سالہ شخص کو مبینہ طور پر اس کی بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر ایک کرایے کے قاتل سے قتل کروا دیا۔ لڑکی، اس کے عاشق اور کرایے کے قاتل، تینوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملک میں گزشتہ دنوں اس طرح کے اور بھی کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ جے پور میں بھی ایک خاتون نے اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کا قتل کردیا تھا اور اسے ایک بورے میں بھر پھینکنے کے لیے اسکوٹی پر رکھ کر لے گئی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کافی وائرل ہوئی۔

ایس ایچ او پنکج مشرا نے پیر کو پی ٹی آئی کو بتایا کہ پولیس کو 19 مارچ کو ایک کھیت میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اسے بیدھونا کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا اور اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی تھی۔ پھر متاثرہ دلیپ یادو کو بعد میں سیفئی اسپتال اور اس کے بعد مدھیہ پردیش کے گوالیار اور پھر آگرہ لے جایا گیا۔ اس کی حالت بگڑنے پر اس کے اہل خانہ نے اسے 20 مارچ کو اوریّا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا۔ تاہم 21 مارچ کی رات اس کی موت ہوگئی۔

کرائے کے قاتل کو دیے تھے دو لاکھ روپے

پولیس نے بتایا کہ ملزم 22 سالہ پرگتی یادو، اس کے عاشق انوراگ عرف منوج اور کرایے کے قاتل رام جی چودھری کی شناخت سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی اور انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (اوریّا) اے آر شنکر نے کہا کہ پرگتی یادو اور انوراگ نے مل کر دلیپ یادو کو ختم کرنے کی سازش رچی اور انھوں نے دلیپ کا قتل کرنے کے لیے رام جی چودھری کو 2 لاکھ روپے دیے تھے۔ اوریّا میں پیش آنے والے یہ سانحہ میرٹھ کے تازہ دردناک واقعے کے بعد اس طرح کے شرم ناک واقعات میں تازہ اضافہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read