Urdu Conclave 2026

Jammu Kashmir Assembly: جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی اور این سی میں دھکا مکی، سیکورٹی نے سنبھالی کمان

جیسے ہی ایم ایل اے ویل میں آنے لگے ، بی جے پی اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے ایم ایل ایز کے درمیان نوک جھونک اور  ہاتھا پائی شروع ہوگی ،

جمعرات (30 اکتوبر) کی صبح جموں و کشمیر اسمبلی کے اندر زبردست ہنگامہ ہوا۔ بی جے پی بار بار ایوان میں سیلاب کی امداد پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھی، لیکن اسپیکر نے انکار کر دیا۔ غصے میں آکر بی جے پی ایم ایل اے ویل میں پہنچ گئے،  ایوان  میں  دھکا مکی  ہونے  لگی اور ہنگامہ بڑھ گیا۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔

جموں و کشمیر حال ہی میں ایک بڑے سانحے سے دوچار ہوا تھا۔ سیلاب نے یونین ٹیریٹری کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔ بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے اسمبلی میں سیلاب سے نجات پر بحث کی خواہش ظاہر کی، لیکن اسپیکر نے انکار کردیا۔ اس کے بعد بی جے پی ایم ایل اے اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے اپنی نشستیں چھوڑ کر چلے گئے۔

جیسے ہی ایم ایل اے ویل میں آنے لگے ، بی جے پی اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے ایم ایل ایز کے درمیان نوک جھونک اور  ہاتھا پائی شروع ہوگی ، مارشلوں کو مداخلت کرنے پر مجبور ہوناپڑا۔ انہیں  ایم ایل  اے  کو ایوان سے باہر کردیا۔ اس کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

بی جے پی ممبران اسمبلی نے اسپیکر کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read