Bharat Express DD Free Dish

Actress Rakul Preet Singh will appear before ED today in money laundering case: اداکارہ راکل پریت سنگھ منی لانڈرنگ کیس میں آج ای ڈی کے سامنے ہونگی پیش

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پیر کو اداکارہ راکل پریت سنگھ سے منشیات کے اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے چار سال پرانے معاملے میں پوچھ گچھ کرنے والا ہے۔ ای ڈی نے جمعہ کو اداکارہ کو سمن جاری کیا تھا۔ ان کے مطابق انہیں پیر کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہے

اداکارہ راکل پریت سنگھ منی لانڈرنگ کیس میں آج ای ڈی کے سامنے ہونگی پیش

2022-12-19
Actress Rakul Preet Singh will appear before ED today in money laundering case:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پیر کو اداکارہ راکل پریت سنگھ سے منشیات کے اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے چار سال پرانے معاملے میں پوچھ گچھ کرنے والا ہے۔ ای ڈی نے جمعہ کو اداکارہ کو سمن جاری کیا تھا۔ ان کے مطابق انہیں پیر کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اداکارہ ایک سال قبل بھی ای ڈی کے سامنے پیش ہو چکی ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہوگا جب اداکارہ ایجنسی کے سامنے پیش ہوں گی۔

ذرائع کی مانیں تو اداکارہ کو آج تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے راکل پریت سے ای ڈی نے 2 ستمبر 2021 کو پوچھ گچھ کی تھی۔ اب اس معاملے میں کئی تیلگو اداکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

انسداد منی لانڈرنگ ایجنسی گزشتہ چار سالوں سے منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read