Bharat Express DD Free Dish

11 years of Modi government: مودی حکومت کے 11 سال: بی جے پی بھارت منڈپم میں منائے گی جشن، حکومت کی کامیابیوں کی ہوگی نمائش

بھارتیہ جنتا پارٹی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے 11 سال مکمل ہونے پر جشن منائے گی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے 11 سال مکمل ہونے پر جشن منائے گی۔ اس حوالے سے 10 جون 2025 کو ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’گزشتہ 11 سالوں میں ہماری حکومت کا ہر قدم خدمت، گڈ گورننس اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف رہا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ اس دوران ہماری کامیابیاں نہ صرف بے مثال ہیں، بلکہ 140 کروڑ ہم وطنوں کی زندگیوں کو آسان بنانے والی ہیں۔‘‘ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے حکومت کے عزم پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

مودی حکومت نے 11 سالوں میں قائم کیے نئے ریکارڈ

بی جے پی لیڈران کے مطابق پی ایم مودی کی قیادت میں گزشتہ 11 سالوں میں بھارت نے علم، سائنس، کھیل، تعلیم، صفائی، ترقی اور سلامتی سمیت ہر میدان میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ نیز مذہب، خدمت اور سنسکار کی مثالیں پیش کرکے لوگوں کے دلوں میں جگہ بھی بنائی ہے۔ بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں حکومت کی انھیں کامیابیوں کی نمائش کی جائے گی، جس میں غریبوں کی بہبود، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی بہبود کی اسکیموں پر توجہ دی جائے گی۔

پی ایم مودی کی قیادت میں سب سے بڑی پارٹی بنی بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جمہوری ممالک کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ اکتوبر 2022 میں بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ اس کے 17 کروڑ (170 ملین) سے زیادہ ارکان ہیں، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بناتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کی رکنیت سازی کی مہم شروع کی تھی، جس کے دوران پارٹی کا مقصد مزید اراکین کو پارٹی کا حصہ بنانا تھا۔ اس مہم کے بعد پارٹی کی ممبرشپ کی تعداد 20 کروڑ سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

کئی ملکوں کی مکمل آبادی سے بھی زیادہ ہے بی جے پی کے اراکین کی تعداد

ارکان کی تعداد کے لحاظ سے بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ اکتوبر 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی کے اراکین کی تعداد 17 کروڑ سے زیادہ تھی، جو کہ کئی ممالک کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ مثال کے طور پر ہالینڈ، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ کی مجموعی آبادی بی جے پی کے اراکین کی تعداد سے کم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔