رکشا بندھن کے قریب آتے ہی، احمدآباد میں رہنے والی پاکستانی نژاد خاتون قمر محسن شیخ ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھنے کے لیے تیار ہیں۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی وہ اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی راکھی وزیر اعظم مودی کو باندھیں گی۔ محسن شیخ گزشتہ 30 سال سے مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں۔
شیخ نے بتایا کہ وہ ہر سال کئی راکھیاں بناتی ہیں، اور ان میں سے جو راکھی انہیں سب سے زیادہ پسند آتی ہے، وہی وہ مودی کی کلائی پر باندھنے کے لیے چنتی ہیں۔ اس سال انہوں نے خصوصی طور پر “اوم” کے مقدس نشان والی راکھی مودی کے لیے ڈیزائن کی ہے۔
VIDEO | As Rakshabandhan approaches, Qamar Mohsin Sheikh, a Pakistani-origin woman living in Ahmedabad, is once again preparing to tie a handmade rakhi to Prime Minister Narendra Modi, continuing a unique tradition that has lasted around 30 years.
Every year, Sheikh crafts… pic.twitter.com/SMWi5iPyc6
— Press Trust of India (@PTI_News) August 6, 2025
گھریلو چیزیں وزیر اعظم کو پسند ہیں
شیخ نے بتایا کہ مودی جی کو گھر کی بنی ہوئی چیزیں بہت پسند ہیں، اسی لیے وہ ہر سال اپنے ہاتھ سے ان کے لیے راکھی تیار کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ انہیں خط لکھتی ہیں تو بازار سے کارڈ نہیں خریدتیں بلکہ اپنے ہاتھ سے گجراتی زبان میں خط تحریر کرتی ہیں۔
ایک ماہ پہلے شروع ہو جاتی ہیں تیاریاں
شیخ نے بتایا کہ وہ رکشا بندھن سے ایک ماہ پہلے ہی تیاری شروع کر دیتی ہیں۔ وہ چار یا پانچ راکھی بناتی ہیں اور ان میں سے جو انہیں سب سے زیادہ پسند آتی ہے، وہی راکھی وزیر اعظم مودی کی کلائی پر باندھتی ہیں۔
کب سے راکھی باندھ رہی ہیں؟
پاکستان میں پیدا ہونے والی قمر محسن شیخ گزشتہ 30 سال سے مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں۔ ان کی شادی احمدآباد کے ایک مصور، محسن شیخ، سے ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1994-1995 میں وہ پہلی بار مودی جی سے ایک پروگرام میں ملیں، تب وہ ایک تنظیم کے کارکن تھے۔ مودی نے ان سے حال چال پوچھتے ہوئے کہا: “کیسی ہو بہن؟” شیخ بتاتی ہیں کہ یہ الفاظ ان کے دل کو چھو گئے۔ کچھ دن بعد رکشا بندھن تھا، تو انہوں نے سوچا کہ مودی کو راکھی باندھنی چاہیے، اور تب پہلی بار انہوں نے مودی کی کلائی پر راکھی باندھی۔ تب سے لے کر آج تک وہ ہر سال اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ راکھی وزیر اعظم مودی کو باندھتی ہیں۔
مودی کے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم بننے کی دعا کی
قمر شیخ کا تعلق مودی سے اتنا گہرا ہے کہ جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے، تو انہوں نے شیخ سے پوچھا: “اب کیا دعا کرو گی؟” اس پر قمر نے مسکرا کر کہا: “اب چاہتی ہوں کہ آپ ملک کے وزیر اعظم بنیں۔” اور کچھ سال بعد یہ دعا بھی پوری ہو گئی۔
حالانکہ اس بار رکشا بندھن کے موقع پر بھارت اور پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے اور “آپریشن سندور” کے باعث ماحول حساس ہے۔ پھر بھی قمر شیخ کو امید ہے کہ اس پاک رشتے کی ڈور سب رکاوٹوں کو دورکر لے گی اور انہیں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی اجازت ضرور ملے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




