Bharat Express DD Free Dish

UK PM Keir Starmer Resign: برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے دیا استعفیٰ، جانئے اب کون بنے گا نیا وزیراعظم؟ یہ نام آیا سامنے

برطانیہ کے وزیراعظم کیراسٹارمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اگلا وزیراعظم منتخب کئے جانے تک وہ برطانیہ کے وزیراعظم بنے رہیں گے۔ لیبرپارٹی کے اندر بڑھتی کشیدگی کے درمیان پہلے ہی اس کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ وہ پیر کے روز عہدہ سے ہٹنے کا اعلان کردیں گے۔

برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر کے استعفیٰ سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پربریک لگ گیا ہے۔ پیر (22 جون) کو اسٹارمر نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ اگلا وزیراعظم منتخب کئے جانے تک وہ برطانیہ کے وزیراعظم بنے رہیں گے۔ لیبرپارٹی کے اندر بڑھتی کشیدگی کے درمیان پہلے ہی اس کی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ پیر کے روز عہدہ سے ہٹنے کا اعلان کردیں گے، جس سے پارٹی لیڈرشپ میں ہونے والی تبدیلی کا راستہ کھل سکے۔

اسٹارمر نے محض دو سال پہلے لیبرپارٹی کوالیکشن میں زبردست جیت دلائی تھی۔ پارٹی کو 174 سیٹوں کے ساتھ اکثریت ملی۔ اس وقت اسے لیبر پارٹی کے لئے ایک فیصلہ کن سیاسی واپسی تسلیم کیا گیا تھا، اس کے باوجود ان کی مدت کارکئی تنازعہ اورپالیسی سازتبدیلی کی وجہ سے مسلسل دباومیں رہی۔ ان کی حکومت کوکئی پالیسی یو ٹرن اورتنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔

سب سے زیادہ متنازعہ فیصلے بزرگوں کے لئے موسم سرما میں ایندھن کی ادائیگی اورپیٹرمینڈیلسن کی واشنگٹن میں برطانیہ کے سفیرکے طورپرتقرری سے متعلق تھے۔ ان پیش رفت نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں پرسوالات اٹھائے اورپارٹی کے اندرعدم اطمینان کوہوا دی۔ رائے عامہ کے حالیہ جائزوں میں لیبرپارٹی کی پوزیشن کمزورہوئی ہے جبکہ وزیراعظم سٹارمرکی ذاتی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read