Bharat Express DD Free Dish

Trump won’t invite South Africa to G-20 summit: اگلے جی-20 سمٹ میں جنوبی افریقہ کو مدعو نہیں کریں گے ٹرمپ، سبسڈی بند کرنے کا اعلان

امریکی صدر کی اپنے ایکس پوسٹ میں لگائے گئے الزامات، جنوبی افریقہ میں طویل عرصے سے جاری سیاسی بحث کا موضوع رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی حکومت بارہا نسل پرستانہ تشدد کے دعووں کی تردید کرتی رہی ہے اور کہتی ہے کہ اس کا زرعی اصلاحات کا ڈھانچہ آئینی رہنما اصولوں کے مطابق ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال فلوریڈا میں ہونے والے جی-20 سمٹ میں جنوبی افریقہ کو دعوت نہیں دیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے جنوبی افریقہ کو دی جانے والی تمام سبسڈیز بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی حکومت پر ٹرمپ کا الزام

ڈونالڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جمعہ کے روز ایک پوسٹ شیئر کی۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’امریکہ جی-20 میں جنوبی افریقہ میں شامل نہیں ہوا کیونکہ جنوبی افریقہ کی حکومت نے عیسائیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔‘‘ امریکی صدر نے کہا کہ جنوبی افریقی حکومت، افریقی لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈچ، فرانسیسی اور جرمن تارکین وطن کی اولادوں پر ہونے والی شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو تسلیم کرنے یا اس پر توجہ دینے سے انکار کرتی ہے۔

گورے لوگوں کو قتل کررہا ہے جنوبی افریقہ

انہوں نے مزید کہا، ’’صاف الفاظ میں کہیں تو وہ گورے لوگوں کو قتل کررہے ہیں اور ان کے کھیتوں کو زبردستی ان سے چھیننے دے رہے ہیں۔ شاید سب سے بدترین بات یہ ہے کہ جلد بند ہونے والا نیویارک ٹائمز اور فیک نیوز میڈیا اس نسل کشی کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولے گا۔‘‘

اگلے جی-20 کے لیے نہیں ملے گی دعوت

ٹرمپ نے کہا کہ جی-20 کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے ہمارے امریکی سفارت خانے کے ایک سینئر نمائندے کو جی-20 کی صدارت دینے سے انکار کردیا۔ اس لئے، میری ہدایت پر، جنوبی افریقہ کو 2026 کے جی-20 کے لیے دعوت نہیں ملے گی، جس کی میزبانی اگلے سال فلوریڈا کے میامی میں کی جائے گی۔ جنوبی افریقہ نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ کسی بھی گروپ کی رکنیت کا اہل نہیں ہے، اور ہم انہیں دیے جانے والے تمام ادائیگیاں اور سبسڈیز فوری طور پر بند کرنے جارہے ہیں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!

بتا دیں کہ امریکی صدر کی اپنے ایکس پوسٹ میں لگائے گئے الزامات، جنوبی افریقہ میں طویل عرصے سے جاری سیاسی بحث کا موضوع رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی حکومت بارہا نسل پرستانہ تشدد کے دعووں کی تردید کرتی رہی ہے اور کہتی ہے کہ اس کا زرعی اصلاحات کا ڈھانچہ آئینی رہنما اصولوں کے مطابق ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read