Bharat Express DD Free Dish

100% Tariff on Pharma Products: پھر پھٹا ٹرمپ کا ٹیرف بم، امریکہ نے غیر ملکی ادویات پر 100 فیصد لگایا ٹیکس ، کیا رک جائے گی امریکی معیشت کی رفتار؟

اپنی ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ:”ہم یکم اکتوبر سے تمام کچن کبینیٹس، باتھ روم وینٹیز اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ جبکہ اپہولسٹرڈ فرنیچر پر 30 فیصد، اور بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے بھاری ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف لگے گا۔”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے بیرون ملک سے درآمد ہونے والی فارماسیوٹیکل ادویات، کچن کابینیٹ، فرنیچر اور بھاری ٹرکوں پر درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کی طرف سے لگایا گیا یہ ٹیرف یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ:

  • فارماسیوٹیکل ادویات پر 100 فیصد ٹیکس،
  • کچن کابینیٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد،
  • اپہولسٹرڈ فرنیچر پر 30 فیصد
  • اور بھاری ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔
    Donald Trump Tariff

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ان کا یہ قدم ملکی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گا اور قومی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا:”یکم اکتوبر 2025 سے بیرون ملک کی کسی بھی برانڈڈ یا پیٹنٹ شدہ دوا پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔ یہ ٹیرف صرف انہی کمپنیوں کے لیے معاف ہوگا جو امریکہ میں اپنی فیکٹریاں قائم کریں گی یا جو ابھی تعمیر کے مرحلے میں ہوں گی۔ صرف انہی کمپنیوں کو اس ٹیرف سے چھوٹ حاصل ہوگی۔”

کچن کابینیٹ اور باتھ روم وینٹیز پر بھاری ٹیرف

اپنی ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ:”ہم یکم اکتوبر سے تمام کچن کبینیٹس، باتھ روم وینٹیز اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ جبکہ اپہولسٹرڈ فرنیچر پر 30 فیصد، اور بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے بھاری ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف لگے گا۔”

قومی سلامتی کا حوالہ

امریکی صدر نے کہا کہ ان کا یہ ٹیرف ملکی سلامتی اور دیگر صنعتی عمل کی حفاظت کرے گا۔ بھاری ٹرکوں پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکی ٹرک ساز کمپنیوں کو فائدہ پہنچے گا، جس سے امریکی ٹرک ڈرائیورز مالی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنیں گے۔

مقامی مقابلہ ختم کرنے کا الزام

ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ غیر ملکی کمپنیاں اپنے سستے مصنوعات کو امریکہ میں “ڈمپ” کر رہی ہیں، جس سے مقامی کاروبار ختم ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی کمپنیاں امریکی مارکیٹ میں فرنیچر اور کبینیٹس کی سیلاب جیسی فراہمی کر رہی ہیں، جس سے نہ صرف مقامی مصنوعات متاثر ہو رہی ہیں بلکہ وہ امریکی مینوفیکچررز کے لیے ایک چیلنج بن گئی ہیں۔

مہنگائی میں اضافے کا اندیشہ

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ غیر ملکی مصنوعات پر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے بھاری ٹیرف کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ماہرینِ تجارت کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے امریکہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور اس کا براہِ راست اثر امریکہ کی شرحِ نمو پر پڑے گا۔ اس سے امریکی معیشت کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read