Bharat Express DD Free Dish

Myanmar Earthquake: میانمار میں زلزلے  کی شدت  ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ  کی گئی، لوگ خوفزدہ

28 مارچ 2025 کو میانمار میں ایک خوفناک زلزلہ آیا۔ منڈالے کے علاقے میں اس زلزلے کی شدت 7.7 تھی۔ اس زلزلے نے ملک میں زبردست تباہی مچائی۔ یہ زلزلہ میانمار کی تاریخ کے سب سے تباہ کن زلزلوں میں سے ایک تھا۔

بھارت کے پڑوسی ملک میانمار میں اتوار 13 اپریل 2025 کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہاں آنے والے حالیہ زلزلے نے پورے ملک میں تباہی مچا دی، جس میں تین ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق 13 اپریل 2025 کی صبح 07  بج کر54منٹ اور58سکینڈ پر میانمار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 تھی۔ اس زلزلے کا مرکز زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فی الحال اس زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

28 مارچ کو میانمار میں زلزلے نے تباہی مچا دی

28 مارچ 2025 کو میانمار میں ایک خوفناک زلزلہ آیا۔ منڈالے کے علاقے میں اس زلزلے کی شدت 7.7 تھی۔ اس زلزلے نے ملک میں زبردست تباہی مچائی۔ یہ زلزلہ میانمار کی تاریخ کے سب سے تباہ کن زلزلوں میں سے ایک تھا۔ میانمار کی فوج کے مطابق اس زلزلے میں 3600 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں لوگ اپنے خاندانوں سے بچھڑ گئے۔

بھارت، چین اور امریکہ جیسے ممالک نے ریسکیو کے لیے اپنی ٹیمیں میانمار بھیجیں

اس زلزلے سے موبائل کمیونیکیشن سسٹم کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ‘دی مرر’ کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کل 6,730 مواصلاتی اسٹیشنز کو نقصان پہنچا، جن میں سے تقریباً چھ ہزار کی مرمت کی جا چکی ہے۔ بھارت، چین اور امریکہ جیسے ممالک نے ریسکیو کے لیے اپنی ٹیمیں میانمار بھیجیں، جب کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین جیسی بین الاقوامی تنظیموں نے بھی میانمار کی مدد کے لیے ریلیف اور ریسکیو ٹیمیں، طبی ٹیمیں اور ضروری وسائل بھیجے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read