Bharat Express DD Free Dish

Sri Lanka was amongst first to express solidarity with India: ’بھارت کے ساتھ پہلے لمحے سے کھڑے ہیں‘، سری لنکا کا بھارت سے اظہار یکجہتی، دہلی دھماکے پر سری لنکن ہائی کمشنر نے کی تعزیت

گزشتہ روز ایل این جے پی اسپتال میں داخل 34 سالہ بلال دم توڑ گیا، جسے دھماکے میں 70 فیصد جھلسنے کے ساتھ سینے اور پیٹ پر شدید زخم آئے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق بلال مسلسل وینٹی لیٹر پر تھا۔ اس موت کے ساتھ ایل این جے پی میں ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں تعینات سری لنکا کی ہائی کمشنر ماہشنی کولون نے دہلی میں لال قلعے کے قریب ہوئے کار دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ہائی کمشنر نے کہا: ’’میرے خیال میں سری لنکن حکومت اُن اولین ممالک میں سے تھی جنہوں نے بھارتی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔‘‘

’سری لنکا نے بھی دہائیوں تک دہشت گردی جھیلی‘

ماہشنی کولون نے کہا کہ سری لنکا بھی خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، اس لیے وہ بھارت کے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا: ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، سری لنکا بھی طویل عرصے تک دہشت گردی کا شکار رہا۔ تقریباً تین دہائیوں تک بہت سے سانحات دیکھے۔ ہم اُن لوگوں کے درد اور کرب کو سمجھتے ہیں جو ایسے پرتشدد واقعات کا سامنا کرتے ہیں۔ سری لنکن حکومت ہمیشہ بھارت کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔‘‘

سری لنکن وزیر خارجہ کا بھی اظہار افسوس

11 نومبر کو سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتا ہیراتھ نے بھی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: ’’دہلی میں دھماکے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ سری لنکا بھارت کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ہماری دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔‘‘

لال قلعہ دھماکے میں زخمی ایک اور شخص دم توڑ گیا

گزشتہ روز ایل این جے پی اسپتال میں داخل 34 سالہ بلال دم توڑ گیا، جسے دھماکے میں 70 فیصد جھلسنے کے ساتھ سینے اور پیٹ پر شدید زخم آئے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق بلال مسلسل وینٹی لیٹر پر تھا۔ اس موت کے ساتھ ایل این جے پی میں ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تین مریض تشویش ناک حالت میں ہیں جبکہ 20 زخمی افراد جلد فارغ کر دیے جائیں گے۔ کئی باقیات کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ لال قلعہ کے قریب دھماکہ شام 7 بجے کے سبھاش مارگ ٹریفک سگنل کے نزدیک ایک سست رفتار ہنڈئی آئی ٹوئنٹی گاڑی میں ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read