امریکا میں بھارتی نژاد ممتاز دفاعی ماہر اور سابق اعلیٰ مشیر ایشلے ٹیلس کو چین کے لیے مبینہ جاسوسی کرنے کے سنگین الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق ایشلے ٹیلس پر الزام ہے کہ انہوں نے حساس اور انتہائی خفیہ سرکاری دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھیں اور متعدد بار چینی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق ایشلے ٹیلس امریکی محکمہ خارجہ میں بغیر تنخواہ کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ محکمہ جنگ (War Department) میں ایک کنٹریکٹر
کے طور پر بھی شامل تھے۔
🚨 BREAKING: State Department employee accused of removing classified docs from secure locations, meeting with Chinese officials pic.twitter.com/c9UqKXNzMT
— Fox News (@FoxNews) October 14, 2025
حساس معلومات کا ناجائز استعمال
عدالتی دستاویزات کے مطابق ایشلے ٹیلس نے 2001 میں محکمہ خارجہ میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا۔ ان کے پاس “ٹاپ سیکریٹ کلیئرنس” موجود تھی، جس کی بنیاد پر انہیں انتہائی خفیہ دستاویزات تک رسائی حاصل تھی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ستمبر 2023 میں اپنے ہی ایک ساتھی سے درجنوں خفیہ فائلیں پرنٹ کروائیں، جن میں امریکی فضائیہ کی فوجی صلاحیتوں سے متعلق معلومات بھی شامل تھیں۔
گھر سے برآمد ہوئے ایک ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات
وفاقی تحقیقاتی ایجنسیوں نے ایشلے ٹیلس کے ویرجینیا میں واقع گھر سے 1000 سے زائد صفحات پر مشتمل انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد کی ہیں، جن پر “ٹاپ سیکریٹ” اور “کلاسیفائیڈ” کی مہر لگی ہوئی تھی۔
چین سے خفیہ ملاقاتیں
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ایشلے ٹیلس نے 2022 اور 2023 کے دوران کئی بار چینی سرکاری اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ ستمبر 2022 میں انہیں ویرجینیا کے ایک ریستوران میں چینی حکام کو ایک لفافہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ اپریل 2023 میں انہیں چین-ایران تعلقات اور جدید ٹیکنالوجی پر بات چیت کرتے سنا گیا۔
تفتیش جاری، الزامات کی مکمل تصدیق باقی
اگرچہ یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا کہ ایشلے ٹیلس نے یہ خفیہ معلومات چین کو فراہم کی تھیں یا نہیں ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ فی الحال ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی کاؤنٹر انٹیلیجنس ٹیم اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس مقدمے نے امریکی انٹیلیجنس حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب چین اور امریکہ کے تعلقات پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

