Bharat Express DD Free Dish

آبنائے ہرمزکھولنے پر QUAD میں تبادلہ خیال، وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں ایران سے متعلق آیا یہ پیغام

کواڈ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کرکے کہا کہ انڈو پیسفک پوری دنیا کے لئے اہم ہے۔ اس میٹنگ میں عالمی چیلنجزپرتبادلہ خیال ہوا، جس میں آبنائے ہرمز کا موضوع اہم ہے۔

دہلی میں ہونے والی کواڈ کی میٹنگ میں آبنائے ہرمزکا مسئلہ چھایا رہا۔ اس تنظیم میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمزکوجلد سے سے کھولنے پرتبادلہ خیال کیا۔ اس کواڈ اجلاس نے ایک پیغام دیا، جوایران کے لئے کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ اجلاس میں آبنائے ہرمزکوکھولنے اورجہازوں کوبغیرکسی رکاوٹ کے گزرنے کی اجازت دینے پرتوجہ مرکوزکی گئی۔ میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایس جے شنکرنے کہا کہ آج ہمیں بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے۔ عالمی سپلائی چین متاثرہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس ہیں۔

دنیا کے موجودہ حالات پرکواڈ میں تبادلہ خیال

کواڈ کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس ریلیزبھی جاری کی گئی، جس میں کہا گیا کہ کواڈ کے وزرائے خارجہ کی ایک ضروری میٹنگ ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں بیشتربات چیت میں بنیادی طورپرموجودہ عالمی صورتحال پرتوجہ مرکوزکی گئی۔ کواڈ کے طورپر، ہم نے ہند-بحرالکاہل خطے کے مسائل پرتوجہ مرکوزکی۔ چونکہ ہند-بحرالکاہل کے مخالف سمتوں پر واقع چارسمندری جمہوریت کی وجہ سے نقطہ نظرکا تبادلہ اہم تھا۔

سمندری علاقوں میں تعاون پرتوسیع: کواڈ

اس میں کہا گیا، “سمندری علاقے میں تعاون میں مسلسل توسیع ہوئی ہے، جس میں نگرانی اورعلاقائی بیداری، لاجسٹکس نیٹ ورک، سب میرین (پن ڈبّی) کیبلز، ٹریننگ، صلاحیت کی تعمیر، اورڈیزاسٹررسک ریڈکشن (ایچ اے ڈی آر) سرگرمیاں شامل ہیں۔ ہم آنے والے وقت میں ان شعبوں کومزید مضبوط کریں گے۔”

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read