Bharat Express DD Free Dish

PM Modi G20 Summit: پی ایم مودی جی G20سمٹ کے لیے جنوبی افریقہ روانہ، اجلاس 22 اور 23 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا منعقد

یہ وزیر اعظم مودی کا ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں جنوبی افریقہ کا چوتھا دورہ ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ سب سے زیادہ کثرت سے جنوبی افریقہ جانے والے ہندوستانی وزرائے اعظم میں سے ایک ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 21 سے 23 نومبر 2025 تک منعقد ہونے والی 20ویں جی 20 لیڈرس سمٹ میں شرکت کے لیے آج (جمعہ 21 نومبر) جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوئے۔ یہ مسلسل چوتھی بار ہے، جب گلوبل ساؤتھ میں G20 سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی دعوت پر اس دورے پر روانہ ہوتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ چوٹی کانفرنس کئی لحاظ سے اہم ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ہندوستان کی G20 صدارت (2023) کے دوران، افریقی یونین کو G20 کی مستقل رکنیت دی گئی تھی، اور اب افریقہ میں اس سربراہی اجلاس کا انعقاد اس تاریخی قدم کو مزید تقویت دیتا ہے۔

اس سال کے G20 سربراہی اجلاس کا موضوع کیا ہے؟

اس سال کے G20 سربراہی اجلاس کا موضوع “یکجہتی، مساوات، اور پائیداری” ہے۔ یہ تھیم ہندوستان اور برازیل میں منعقدہ پچھلی دو سربراہی کانفرنسوں کے تسلسل پر استوار ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ وہ “واسودھائیو کٹمبکم” کے فلسفے پر مبنی چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے – ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل۔

ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں پی ایم مودی کا جنوبی افریقہ کا یہ چوتھا دورہ

انہوں نے کہا، “یہ وزیر اعظم مودی کا ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں جنوبی افریقہ کا چوتھا دورہ ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ سب سے زیادہ کثرت سے جنوبی افریقہ جانے والے ہندوستانی وزرائے اعظم میں سے ایک ہیں۔ یہ اس اہمیت کی علامت ہے ،جو ہندوستان جنوبی افریقہ سمیت افریقی براعظم کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتا ہے۔”

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے افریقی یونین کو G20 میں شامل کرنے کی کوششوں کی قیادت کی۔ یہ ایک ایسی کامیابی ہے ،جسے 2023 میں ہندوستان کی G20 صدارت کے دوران ایک سنگ میل مانا جائے گا۔ G20 لیڈروں کا اجلاس 22 اور 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read