Bharat Express DD Free Dish

PM Modi in Australia: ’’دہشت گردی پر دھماکوں کی پوری دنیا میں گونج، آپریشن سندور تو صرف ڈیمو تھا‘‘، وزیراعظم مودی نے میلبورن سے دیا سخت پیغام

میلبورن میں وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان جب مدد کرتا ہے تو پاسپورٹ نہیں دیکھتا، اس کا رنگ نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب ایک گلوبل برانڈ بن چکا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے دورۂ آسٹریلیا کے دوران میلبورن کے مارول اسٹیڈیم میں بھارتی برادری کے تقریباً 30 ہزارافراد سے خطاب کیا۔ اس موقع پرآسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیزبھی موجود تھے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ پروگرام “ہاؤس فل” اور”بلاک بسٹر” ثابت ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا، “مجھے بھی میلبورن کے لوگوں سے ملنے کا بے صبری سے انتظارتھا۔ آپ سب نے جس جوش وخروش سے ہمارا استقبال کیا، وہ انتہائی شاندار ہے۔ آج بھارت ایک عالمی برانڈ بن چکا ہے۔”

آپریشن سندورکا ذکر، پاکستان کو سخت پیغام

اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو سخت پیغام دیا۔ انہوں نے کہا، “آپریشن سندورکے دوران دنیا نے اس کی ایک جھلک دیکھ لی۔ دھماکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہو رہے تھے، لیکن ان کی گونج پوری دنیا نے سنی۔ دہشت گردوں کے کیمپوں پراس مؤثرکارروائی نے ہربھارتی کا سرفخرسے بلند کردیا۔” انہوں نے مزید کہا، “بھارت صرف یہیں رکنے والا نہیں ہے، بلکہ مسلسل آگے بڑھنے اورمزید کامیابیاں حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔”

12 برس میں تیسری بارآسٹریلیا آیا ہوں: وزیراعظم مودی

وزیراعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں یہ ان کا آسٹریلیا کا تیسرا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا، “اس بار میری ہیٹ ٹرک مکمل ہوئی ہے، جواس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اورآسٹریلیا کے تعلقات نئی بلندیوں پرپہنچ چکے ہیں۔” انہوں نے اس کامیابی کا سہرا وہاں موجود بھارتی برادری کودیتے ہوئے کہا، “اگرچہ لوگ اس کا کریڈٹ مجھے دیتے ہیں، لیکن حقیقت میں اس میں سب سے بڑا کردارآپ سب کا ہے، جنہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کومضبوط بنانے میں اہم حصہ ادا کیا ہے۔”

2014کے دورے کا بھی کیا ذکر

وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے 2014 کے دورۂ آسٹریلیا کویاد کرتے ہوئے کہا، “جب میں پہلی بارآسٹریلیا آیا تھا تواس سے قبل 28 برس تک کوئی بھارتی وزیراعظم یہاں نہیں آیا تھا۔ اس وقت میں نے کہا تھا کہ اب آپ کو28 سال انتظارنہیں کرنا پڑے گا اورآج 12 برسوں میں تیسری باریہاں آکرمیں نے اپنا وعدہ نبھایا ہے۔” وزیراعظم نے میلبورن کی آب وہوا کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ایک ہی دن میں 4 موسموں کا تجربہ کیا جا سکتا ہے، اوریہی اس شہرکی خاص پہچان ہے۔

مدد کے وقت ہندوستان پاسپورٹ نہیں دیکھتا: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا، ’’ابھی گزشتہ ماہ ہی وینزوئیلا میں زلزلہ کی اتنی بڑی آفت آئی، اتنی تباہ کاری ہوئی، سینکڑوں لوگوں کی جان گئی۔ ہم نے دوری کتنی ہے، یہ نہیں دیکھا، ہندوستان نے وینزوئیلا کی درد کواپنا درد سمجھا۔ ہندوستان نے ریلیف اورریسکیو کے لئے آپریشن چلایا اورجتنی تیزی سے ہوسکتا تھا، مدد بھیجی۔ ہندوستان جب مدد کرتا ہے توپاسپورٹ نہیں دیکھتا، پاسپورٹ کا رنگ نہیں دیکھتا، اس لئے دنیا بھی ہندوستان پراتنا اعتماد کرتی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read