Bharat Express DD Free Dish

Plane crash in Toronto: کینیڈا میں بڑا طیارہ حادثہ، لینڈنگ کے دوران 80مسافروں کے ساتھ پلٹ گیا طیارہ،ٹورنٹو ایئرپورٹ نے دیا بڑا اپ ڈیٹ

راحت کی بات یہ ہے کہ تمام 80 مسافروں کو بروقت نکال لیا گیا تاہم 15 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹورنٹو ایئرپورٹ نے جاری کردہ ایک بیان میں اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیاپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا۔طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر اور عملے کی معلومات لی جارہی ہیں جبکہ کینڈین پولیس کے مطابق  زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے  ہیں۔

راحت کی بات یہ ہے کہ تمام 80 مسافروں کو بروقت نکال لیا گیا تاہم 15 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹورنٹو ایئرپورٹ نے جاری کردہ ایک بیان میں اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔2 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر محفوظ رہے۔ حادثہ کی وجہ جاننے کی کوشش جاری ہے۔ٹورنٹو پیئرسن ائیرپورٹ حکام نے بیان میں کہا کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں، ایمرجنسی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read