پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز۔ (فائل فوٹو)
Maryam Nawaz Sharif Uzma Kardar Viral Video: پاکستان کے پنجاب صوبہ کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیومیں وہ اپنی ہی پارٹی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی ایک خاتون رکن اسمبلی کو دھکا دیتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ یہ حادثہ مریم نواز کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے بعد پیش آیا تھا، جس کو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بنیں مریم نواز
قابل ذکرہے کہ مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ انہوں نے 26 فروری کو لاہور میں حلف لیا تھا۔ اس سے پہلے، پنجاب اسمبلی میں انہیں گلے ملنے کے بعد رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ حالانکہ عظمیٰ کاردار نے اس کی تردید کی ہے کہ انہیں مریم نواز نے دھکا دیا ہے۔ عظمیٰ کاردارمحفوظ سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔
عظمی کاردار کی پھر سے 🤣🤣🤣 pic.twitter.com/hjFJl0igYE
— Zaman 𝕄𝕖𝕙𝕒𝕣 (@Mrinsafian) February 26, 2024
عظمیٰ نے جاری کیا ویڈیو
رکن اسمبلی عظمیٰ نے ویڈیو جاری کرکے کہا کہ مریم نواز نے جو کیا، وہ صحیح تھا۔ میں ناشتہ کر رہی تھی۔ میرے ہاتھ میں تیل لگا ہوا تھا۔ مجھے محتاط رہنا چاہئے تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ مریم نواز صاحبہ نے مجھے کتنا پیاراورعزت دی ہے۔ میں ان کا جتنا شکریہ ادا کروں، کم ہے۔
پی ٹی آئی کی جھوٹ کے فیکٹری مالکان نے میری ویڈیو پر وویلا مچایا ہوا ہے میں ناشتہ کررہی تھی تو مریم صاحبہ نے سلام کیا میرے ذہن میں نہیں آیا کہ میرے ہاتھوں پر ککنگ آئل لگا ہے تو میں خود ہی پھر ایک دم سے پیچھے ہٹ گئی
خیر یوتھیو آج کے دن کیلےبچارو خوش ہوجاو pic.twitter.com/BEvtKlefAe— Uzma Kardar (@UzmaKardar) February 26, 2024
عظمیٰ کاردار نے ٹرولرس پر سادھا نشانہ
عظمیٰ کاردار نے ٹرولرس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو مجھ سے بہت پریشانی ہے۔ وہ اس بات کو قبول نہیں کرپا رہے ہیں کہ میں مریم صاحبہ کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے یہ اچھا نہیں کیا کہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خاموش رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ ان کی نہیں، بکہ میری غلطی تھی۔ اگرمیں ان کی جگہ ہوتی تو میں بھی ایسا ہی کرتی۔