Bharat Express DD Free Dish

Zohran Mamdani stands by calling Donald Trump a fascist: ٹرمپ ملاقات کےبعد بھی ظہران ممدانی کے تیور سخت، ممدانی نے پھر کہا: ڈونالڈ ٹرمپ فاشسٹ ہیں، جمہوریت کے لیے خطرہ

اگرچہ ماحول خوش گوار رہا، لیکن سیاسی مؤقف کے معاملے میں ظہران ممدانی نے واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے نظریات پر قائم ہیں اور ڈونالڈ ٹرمپ کے حوالے سے اپنی رائے نہیں بدلیں گے۔

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اوول آفس میں ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات کے بعد بھی اپنے سخت سیاسی مؤقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے۔ ظہران ممدانی نے اتوار، 23 نومبر کو واضح طور پر کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے ان کے نظریات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کے مطابق انہیں آج بھی یقین ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ ایک فاشسٹ ہیں اور امریکی جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ NBC کے پروگرام میٹ دی پریس میں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اب بھی ٹرمپ کو فاشسٹ سمجھتے ہیں؟ اس پر ظہران ممدانی نے بغیر کسی توقف کے جواب دیا کہ ’’میں نے ٹرمپ کے بارے میں جو کہا تھا، اس پر آج بھی قائم ہوں۔ اپنی سیاسی اختلافات سے پیچھے ہٹنے کی کوئی وجہ نہیں۔‘‘

ا لیکشن مہم کے دوران سخت الزامات

نیویارک میئر کے انتخابی مہم کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ اور ظہران ممدانی کے درمیان زبردست لفظی جنگ چھڑی رہی۔ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو ’’پاگل کمیونسٹ‘‘ قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ کسی حال میں انتخاب نہیں جیت سکتے۔ جواب میں ظہران ممدانی نے ٹرمپ کو ’’فاشسٹ اور آمر‘‘ کہہ کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی تناؤ نے قومی سطح پر بھی بحث چھیڑدی تھی۔

وہائٹ ہاؤس ملاقات کا ماحول

میئر الیکشن میں کامیابی کے بعد حال ہی میں ظہران ممدانی نے وہائٹ ہاؤس ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماحول گزشتہ تلخی کے مقابلے میں خاصا مثبت رہا۔ حیران کن طور پر ٹرمپ نے میڈیا کے سامنے ظہران ممدانی کی تعریف بھی کی اور ان کے بعض نکات سے اتفاق کا اظہار کیا، جس پر مبصرین نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے عملی سیاست کے تقاضوں کو ترجیح دی۔

میٹنگ کو ‘پروڈکٹیو’ قرار دیا

ظہران ممدانی نے اوول آفس ملاقات کو ’’پروڈکٹیو‘‘ یعنی نتیجہ خیز قرار دیا اور بتایا کہ گفتگو میں وہ تمام اہم مسائل زیر بحث آئے، جو ان کی انتخابی مہم کا مرکزی نقطہ تھے۔ انہوں نے مہنگی ہاؤسنگ، بچوں کی نگہداشت کے اخراجات، روزمرہ اشیائے خوردنی کی بڑھتی قیمتوں اور یوٹیلیٹی بلوں کے بڑھتے بوجھ کو ترجیحی چیلنج قرار دیا۔ اگرچہ ماحول خوش گوار رہا، لیکن سیاسی مؤقف کے معاملے میں ظہران ممدانی نے واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے نظریات پر قائم ہیں اور ڈونالڈ ٹرمپ کے حوالے سے اپنی رائے نہیں بدلیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read