Bharat Express

How Pakistan changed tune’s multiple times: ہندوستانی حملے کے سامنے پاکستان کی بے بسی پر وزیردفاع خواجہ آصف کا بےتکا بیان،بار بار بدل رہا ہے موقف

آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندور کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان نے 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب بھارتی سرحد پر ایک ساتھ متعدد حملے کرنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کے ذریعے بھارتی سرحدوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کے آپریشن سندور سے مشتعل پاکستان نے گزشتہ رات بھارت کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کرنے کی کوشش کی تاہم بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کی اس مذموم کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ اب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پر ردعمل دیا ہے جسے سن کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔ معلومات کے مطابق خواجہ آصف نے پاکستانی پارلیمنٹ میں کہا  کہ کل کا ڈرون حملہ دراصل ہماری لوکیشن کا پتہ لگانے کے لیے کیا گیاتھا۔ یہ بہت تکنیکی چیز ہے اس لیے میں اس کی وضاحت نہیں کر سکتا۔ لیکن تاکہ ہمارا مقام لیک نہ ہو اور اس کا پتہ نہ چل سکے، ہم نے انہیں روکا نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لیکن جب یہ ڈرون محفوظ حد میں آئے تو ہم نے انہیں مار گرایا۔وہیں ایک دوسرے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان نے 35ہزار فٹ کی اونچائی سے ڈرون بھیجے جس کی وجہ سے ہم اس کی گرفت نہیں کرسکے۔بھارت نے پاکستان کے اندر داخل ہونے کے لیے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے ڈرون کا استعمال کیا۔جس کی وجہ سے شروع میں کنٹرول کرنا مشکل تھا، البتہ اخیرکار تمام کو مار گرایا گیا۔

وہیں پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ویڈیو میں کہا کہ  ہندوستان نے پاکستان کے اندر 1100 کیلو میٹر تک انٹری کی اور حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ حالانکہ  یہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو معلوم پڑتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ بھارت ایکسپریس اس ویڈیو اور بیان کی تصدیق نہیں کرتا ،البتہ اس ویڈیو میں یہ کہا جارہا ہے کہ ہندوستان نے ہروپ میزائل کے ذریعے پاکستان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا ۔

آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندور کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان نے 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب بھارتی سرحد پر ایک ساتھ متعدد حملے کرنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کے ذریعے بھارتی سرحدوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھی کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ فوج نے کہا کہ آپریشن سندور کے تحت تمام ڈرون حملوں کو کامیابی سے تباہ کیا گیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ فوج نے کہا کہ بھارتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں  اور کسی بھی ناپاک سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read