نیپال کے سابق وزیر اعظم جھل ناتھ کھنال
: Nepal Gen Z Protest نیپال میں مظاہرین کے ساتھ پرتشدد جھڑپ کے دوران سابق وزیر اعظم جھل ناتھ کھنال کی اہلیہ رَوی لکشمی چترکار کی موت ہو گئی۔ نیپالی میڈیا کے مطابق، منگل کے روز مظاہرین کے حملے کے بعد چترکار دَلو میں واقع اپنے گھر میں پھنس گئی تھیں۔مظاہرین نے ان کے گھر کو آگ لگا دی تھی، جس کی زد میں آ کر وہ بری طرح جھلس گئی تھی۔انہیں چھاؤنی میں واقع نیپالی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شام کے وقت انہوں نے دم توڑ دیا۔
بیٹے کے ساتھ گھر میں موجود تھیں چترکار
’سیتوپاٹی ڈاٹ کام‘ کے مطابق، مظاہرین صبح ہی ان کے گھر کے باہر پہنچ کر احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران چترکار گھر میں اپنے بیٹے نربھیک کھنال کے ساتھ تھیں۔ حالانکہ، نیپالی فوج نے مظاہرین کے غصے کو بھانپتے ہوئے جھل ناتھ کھنال کو وہاں سے نکال لیا تھا۔ انہیں یقین تھا کہ مظاہرین ان کی اہلیہ اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ لیکن مظاہرین نے گھر کو آگ لگا دی، جس کی زد میں آ کر چترکار شدید جھلس گئیں۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
7 ماہ وزیر اعظم رہے ہیں کھنال
یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی کے لیڈر جھل ناتھ کھنال صرف 7 ماہ تک نیپال کے وزیر اعظم رہے۔ انہوں نے فروری 2011 میں مادھو کمار نیپال کے بعد عہدہ سنبھالا تھا اور اگست 2011 تک منصب پر فائز رہے۔ ان کے بعد بابور ام بھٹّارائی نے اگست 2011 سے مارچ 2013 تک وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ قابل ذکر ہے کہ مظاہرین نے سابق وزیر اعظم اور صدر کے علاوہ کئی دیگر اہم لیڈران، وزیروں کے گھروں اور پارٹی دفاتر کو بھی آگ لگا دی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
