یونان میں مسافر ٹرین تصادم میں 26 افراد ہلاک، 85 زخمی
Greece Train Accident: یونان میں بدھ کی صبح ایک مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم میں 26 افراد ہلاک اور کم از کم 85 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حادثہ کے بعد کے کئی ویڈیو وار تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصا ویر میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے ہےکہ راحب او ر بچائو کام جاری ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے یہ اطلاع دی۔ ایتھنز سے تقریباً 380 کلومیٹر شمال میں ٹیمپے کے قریب تصادم کے بعد کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کم از کم تین بوبگیوں میں آگ لگ گئی۔ قریبی شہر لاریسا میں اسپتال کے حکام نے بتایا کہ کم از کم 25 افراد شدید زخمی ہیں۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان واسلیس ورتھکوانیس نے بتایا کہ دونوں ٹرینوں کے درمیان تصادم بہت شدید تھا، بوگیاں بری طرح تباہ ہوگئیں اور مشکل حالات میں لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ سے جھلسنے والے لوگوں کے علاج کے لیے علاقے کے اسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ درجنوں ایمبولینسیں بھی تعینات ہیں۔ ‘ہیڈ لیمپس’ پہنے ہوئے امدادی کارکن گہرے دھویں میں تباہ شدہ کوچوں میں پھنسے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اضافی مدد کے لیے فوج سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ریل آپریٹر ‘ہیلینک ٹرین’ کے مطابق حادثے کے وقت ایتھنز سے تھیسالونیکی جانے والی ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔
ٹرین حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ حادثے کے بعد امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کی بوگیاں کس طرح آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ڈبے بھی پٹری سے اتر گئے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس