Bharat Express DD Free Dish

Explosion during Friday prayers in Jakarta: جکارتہ میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں دھماکہ، 54 افراد زخمی، دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ

دھماکے کے فوراً بعد مسجد کے کمرے میں دھواں بھر گیا اور لوگ گھبراہٹ میں باہر کی طرف بھاگنے لگے۔ عینی شاہدین کے مطابق موقع پر بھگدڑ اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

نئی دہلی: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا، جس میں 54 افراد زخمی ہو گئے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے پولیس چیف اسیپ ایڈی سُوہیری کے حوالے سے بتایا کہ یہ دھماکہ جکارتہ کے ایک اسکول کے اندر واقع مسجد میں ہوا۔ زخمیوں میں زیادہ تر نمازی شامل ہیں۔

نیول کمپلیکس کی مسجد میں ہوا دھماکہ

یہ دھماکہ جمعہ کی دوپہر شمالی جکارتہ میں بحریہ کے احاطے (نیول کمپلیکس) میں واقع مسجد میں پیش آیا۔ حالانکہ، دھماکے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔

موقع پر بھگدڑ اور افرا تفری کا ماحول

دھماکے کے فوراً بعد مسجد کے کمرے میں دھواں بھر گیا اور لوگ گھبراہٹ میں باہر کی طرف بھاگنے لگے۔ عینی شاہدین کے مطابق موقع پر بھگدڑ اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ بھی ہو سکتا ہے، لیکن پولیس کی جانب سے فی الحال اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا گیا۔ چشم دید گواہوں کے مطابق دھماکہ مسجد کے مرکزی ہال کے پچھلے حصے میں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو فوراً گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع کا معائنہ کیا۔

 نقصان کی مکمل جانکاری کا انتظار

ژنہوا نیوز ایجنسی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ امکان ہے کہ یہ دھماکہ شارٹ سرکٹ یا کسی خراب برقی آلے (الیکٹرانک ڈیوائس) کے سبب ہوا ہو۔ نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

مقامی میڈیا نے دھماکے کے بعد کی تصویریں جاری کی ہیں جن میں پولیس کو علاقے کی ناکہ بندی کرتے اور ریسکیو ٹیموں کو کارروائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسجد کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے، جبکہ وہ حصہ جہاں نماز ادا کی جا رہی تھی، تحقیقات کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read