Bharat Express DD Free Dish

CIA Officer On Pakistan Nukes: پرویز مشرف تھے ’بکے ہوئے‘آمر! سی آئی اے کے سابق اہلکار  نے کیا دعویٰ – پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پرتھا  امریکہ کا کنٹرول

سابق سی آئی اے اہلکار جان کیریاکو نے کہا کہ امریکہ کو آمریت پسند ہے۔ وہ آمروں کے ساتھ کام کرنا زیادہ پسند کرتا ہے کیونکہ اس وقت میڈیا اور عوام کا دباؤ امریکہ پر نہیں ہوتا تھا۔ امریکہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول رکھتا تھا۔

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا طویل بیماری کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔

’’ایک وقت تھا جب امریکہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول رکھتا تھا۔ اس نے پاکستان کے سابق صدر اور جنرل پرویز مشرف کو اربوں ڈالر میں خرید لیا تھا۔‘‘ یہ انکشاف امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار جان کیریاکو نے کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور جنوبی ایشیا کے سیاسی معاملات سے متعلق بڑے راز افشاں کیے ہیں۔ جان کیریاکو نے سی آئی اے میں 15 سال کام کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مہمات کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ہندوستانی خبر رساں ایجنسی ANI سے بات چیت میں جان کیریاکو نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں بڑے انکشافات کیے۔

امریکہ کو پسند ہیں آمر

سابق سی آئی اے اہلکار نے کہا کہ امریکہ کو آمروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے کیونکہ اس وقت میڈیا اور عوام کا دباؤ امریکہ پر نہیں ہوتا تھا۔ جان کیریاکو نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے پرویز مشرف کو خرید لیا تھا، جس کی وجہ سے امریکہ پاکستان میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرتا رہا۔

پرویز مشرف دوہرے کھیل کھیلتے تھے

ANI سے بات چیت میں کیریاکو نے پرویز مشرف کو دوہرے کھیل کھیلنے والا لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف ایک طرف دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تعاون کا ڈرامہ کرتے تھے، تو دوسری طرف ایسے گروہوں کی مدد کرتے تھے جو بھارت کے خلاف جارحانہ کارروائی کرتے تھے۔

پاکستانی فوج کی فکر صرف ’بھارت‘

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کو القاعدہ کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔ وہ صرف امریکہ کے سامنے دکھاوا کرتے تھے۔ ان کی اصل فکر بھارت تھی اور وہ پیٹھ پیچھے بھارت کے خلاف سازشیں کرتے رہتے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read