ووٹنگ سے ایک روز قبل بلوچستان میں دھماکوں میں 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Pakistan General Election: پاکستان میں عام انتخابات سے ایک روز قبل بدھ کو صوبہ بلوچستان میں انتخابی دفاتر کو نشانہ بنا کر دو بم دھماکے کیے گئے۔ ان دھماکوں میں 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ پہلے واقعے میں ضلع پشین میں آزاد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے دفتر کے باہر زور دار دھماکے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
امیدوار کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ
ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بعدقلعہ عبداللہ کے علاقے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے انتخابی دفتر کے باہر ایک اور بم دھماکہ ہوا۔جس میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔ بلوچستان کے پنجگور کے ایک سینیئر پولیس افسر عبداللہ زہری نے بتایا کہ امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے انتخابی دفتر کے باہر ‘ٹائمر’ والے بیگ میں بم رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ “کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں علاج کے لیے کوئٹہ لے جایا گیا ہے،” انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
ای سی پی نے دھماکے سے متعلق بیان جاری کردیا
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میں جے یو آئی کے امیدوار کے انتخابی دفتر کو دھماکے سے بھاری نقصان پہنچا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دونوں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو ہونے والے انتخابات سے قبل صوبے میں سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ای سی پی کے ترجمان نے کہا، ’’ان دہشت گردانہ حملوں کے مرتکب افراد کو پکڑا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
