جو بائیڈن یو ایس ایئر فورس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب کے دوران گرگئے
President Joe Biden: امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعرات کو کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی میں اسٹیج پرسینڈ (سینڈ بیگ) کے بورے سے ٹکرانے کے بعد گر پڑے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گرنے کی وجہ سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی اور بعد میں انہوں اس واقع پر مذاق بھی کیا۔ 80 سالہ بائیڈن نے ملٹری اکیڈمی کے گریجویشن تقریب کے دوران کیڈر سے خطاب کیا، وہ اس وقت گر گیا جب وہ ایک کیڈر سے مصافحہ کرنے کے بعد اپنی نشست پر واپس جا رہے تھے۔
Joe Biden just had a really bad fall at the U.S. Air Force Academy graduation. Falling like this at his age is very serious. Democrats want us to trust him to be the President until Jan, 2029. If we’re being real we all know that’s insane. He’s in no condition to run. pic.twitter.com/wacE0bojb9
— Robby Starbuck (@robbystarbuck) June 1, 2023
اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں جو بائیڈن کو بغیر مدد کے چلتے ہوئے اور بعد میں مسکراتے ہوئے اور اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دکھایا گیا۔ سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس نے یقین دہانی کرائی کہ صدر ٹھیک ہیں۔
View this post on Instagram
بائیڈن صدارتی عہدہ سنبھالنے والے اب تک کے سب سے معمر شخص ہیں اور 2024 کے انتخابات میں دوسری مدت کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سال ان کے سرکاری ڈاکٹر کی رپورٹ نے انہیں جسمانی طور پر فٹ قرار دیا ہے اور وہ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔ نومبر 2020 میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخاب جیتنے کے فوراً بعد، بائیڈن نے پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنی ٹانگ توڑ دی۔