انجو فاطمہ پر پاکستان پر تحائف کی بارش ہو رہی ہے۔
Anju Nasrullah Love Story: ہندوستان سے پاکستان گئی انجو ’فاطمہ‘ کو تحفے میں 40 لاکھ کا شاندار فلیٹ ملا ہے۔ انجو نے پاکستانی بوائے فرینڈ نصراللہ سے وہاں جاکر نکاح کرلیا تھا اور اب انجو سے فاطمہ بن گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے کسی بڑے بزنس مین نے ’فاطمہ‘ کو 40 لاکھ روپئے کا شاندار لگژری فلیٹ تحفے میں دیا ہے۔
حالانکہ پاکستانی بزنس مین کے بارے میں زیادہ جانکاری سامنے نہیں آسکی ہے۔ یہ بھی جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ پاکستانی بزنس مین نے کس علاقے میں انجو کو لگژری فلیٹ تحفے میں دیا گیا ہے۔ کچھ دنوں قبل ہندوستان سے پاکستان جاکر اسلام قبول کرکے اپنے بوائے فرینڈ نصراللہ سے شادی کرنے کا ویڈیو سامنے آیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر خوب بحث بھی ہوئی تھی۔
انجو سے فاطمہ بننے والی لڑکی کی پیدائش کے بلیا میں ہوئی تھی اور وہ راجستھان کے الور ضلع میں رہتی تھی۔ سال 2019 میں انجو اور نصراللہ کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔
Anju received a lot of Shaadi gift but focus on Face is it happy?? #Anju #Nasrullah #Anjunasrullah #FatimaNasrullah #SeemaHaidar #SeemaSachin #lover #fbfriend https://t.co/iqv8U9Id66 pic.twitter.com/4tsJsKlqIN
— Dileep kumar khatri🦚 (@DileepKumarPak) July 28, 2023
کیا پشتون گھروں میں یے رواج بھی ہے کہ تمام دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کو پیش کرکے ٹک ٹاک بناکر ویوز بھٹورے جائیں یے سب مایا جلدی مشہور ہونے کی ہے کیا سیما کسی مردوں کے ھجوم میں تھی؟ نصراللہ کو کون استعمال کررہا ہے؟#Nasrullah #Anju #AnjuNasrullahLoveStory #Anjuinpakistan pic.twitter.com/8KaOY8fEi0
— Dileep kumar khatri🦚 (@DileepKumarPak) July 26, 2023
پاکستانی ویزا پر انجو پہنچی تھی خیبرپختونخوا
فیس بک پردوست بننے کے بعد حال ہی میں نصراللہ سے ملنے کے لئے انجو پاکستانی ویزا پر آدیواسی خیبرپختونخوا صوبہ کے بالا دیر ضلع میں پہنچی تھی۔ اس سے پہلے، انجو کے والد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان جانے کے بارے میں انجو نے کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا۔
ہندوستان آنے پر کیا بولیں انجو فاطمہ؟
ایک ٹی وی چینل سے انٹرویو میں انجو فاطمہ نے اشاروں میں بتایا کہ وہ اب ہندوستان شاید ہی لوٹے۔ انجو کے مطابق، ہندوستان میں اس کے خلاف طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ایسے میں ہندوستان لوٹنے پر میری سیکورٹی کی گارنٹی کون لے گا؟ انجو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پوری طرح سے محفوظ ہے۔ انجو نے کہا کہ وہ اگرہندوستان لوٹتی ہے تو اب نہ تو اس کے رشتہ دار اسے قبول کریں گے اور نہ ہی ان کے بچے انہیں اپنائیں گے۔