Bharat Express DD Free Dish

America targets Iran’s Fordo nuclear facility: ایران-اسرائیل جنگ میں امریکہ کی ڈائریکٹ انٹری، ایران کے تین جوہری مراکز پر کیا حملہ

امریکہ نے اب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں کھل کر مداخلت کی ہے۔ امریکی فضائیہ نے ایران کے تین بڑے جوہری مقامات فورڈو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اس حملے کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ جانکاری سوشل میڈیا سائٹ ’ٹرتھ‘ پر دی ہے۔

امریکہ نے ایران کے فورڈو جوہری مرکز کو بنایا نشانہ۔

امریکہ نے اب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں کھل کر مداخلت کی ہے۔ امریکی فضائیہ نے ایران کے تین بڑے جوہری مقامات فورڈو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اس حملے کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ جانکاری سوشل میڈیا سائٹ ’ٹرتھ‘ پر دی ہے۔

فورڈو جوہری مرکز کو بنایا نشانہ

ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی حملے میں فورڈو ایٹمی مرکز کے ایک حصے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ مرکز ایران کے شہر قم کے قریب واقع ہے۔ قم کے پروونشل کرائسز مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر کے ترجمان مرتضی حیدری نے کہا، ’’کچھ گھنٹے قبل قم میں فضائی دفاعی نظام ایکٹیو ہوا اور جب دشمن کے اہداف کی نشاندہی کی گئی تو فورڈو نیوکلیئر سائٹ کے ایک حصے پر حملہ ہوا۔‘‘ حالانکہ، اس حملے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

فورڈو ایٹمی تنصیب پر گرائے گئے 6 بنکر بسٹر بم: رپورٹ

فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران کی فورڈو ایٹمی تنصیب پر حملے میں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر جوہری مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے 30 ٹام ہاک میزائل داغے گئے۔ یہ حملہ ایک فوجی آپریشن کا حصہ تھا، جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچانا بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے امریکی بمباری: ایرانی جوہری ایجنسی

ایران پر حملے میں B-2 اسٹیلتھ بامبرس کا استعمال: رپورٹ

امریکہ نے ایران کے جوہری مقامات پر حملہ کرنے کے لیے B-2 سٹیلتھ بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ یہ معلومات ایک امریکی اہلکار نے رائٹرز کو دی۔ یہ خصوصی طیارے بھاری بم لے جانے اور محفوظ جوہری مقامات پر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے رائٹرز نے B-2 بمبار طیاروں کی تعیناتی کی اطلاع دی تھی جس کی اب اہلکار نے تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’یا تو امن ہو گا یا تباہی…‘‘، ایران پر ’ایئر اسٹرائیک‘ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ

ایرانی اڈوں پر حملہ تاریخی قدم: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے جوہری اڈوں پر امریکی حملے کو جرات مندانہ اور تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ یہ قدم تاریخ میں درج کیا جائے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اس لیڈر کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے دنیا کی خطرناک ترین حکومت کو خطرناک ترین ہتھیار کے حصول سے روکا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔