Bharat Express

Manhattan Criminal Courts: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایڈلٹ اسٹار معاملے میں ہوگی  آج  کورٹ میں پیشی، سزا یاجرمانہ؟    

مین ہٹن میں ٹرمپ ٹاور کے 5 ایونیو میں قیام کریں گے۔ ٹرمپ ٹاور کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایڈلٹ اسٹار معاملے میں ہوگی  آج  کورٹ میں پیشی، سزا یاجرمانہ؟    

Manhattan Criminal Courts: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قانونی شکنجہ  روز پرروز کستا ہی جا رہا ہے۔ ٹرمپ منگل کو مین ہٹن کی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے مین ہٹن کی گرینڈ جیوری کورٹ نے ان پر ایڈلٹ  اسٹار کو خفیہ طور پر  پیسہ کی ادائیگی کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی۔ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابی مہم کے دوران  ایڈلٹ  اسٹار سٹورمی ڈینیئلز کو  خفیہ  طور پر پیسہ کی ادائیگی کی تھی۔ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں جنہیں فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے فلوریڈا کے شہر مور-اے-لاگو میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نیویارک پہنچے ہیں۔ وہ مین ہٹن میں ٹرمپ ٹاور کے 5 ایونیو میں قیام کریں گے۔ ٹرمپ ٹاور کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی پہلے ہی  سےوہاں پہنچ چکے ہیں۔ سابق صدر کو گاڑی سے باہر نکلتے دیکھ کر حامیوں نے عمارت کے اندر جانے کی کوشش کی۔ اس سے قبل ٹرمپ (76) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا تھا کہ ’’میں پیر کو دوپہر 12 بجے مار-اے لاگو سے نیویارک کے لیے روانہ ہوں گا۔ یقین کریں یا نہ کریں، میں منگل کی صبح عدالت جاؤں گا۔

صدر ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل اکتوبر 2016 میں ایسٹارمی کو یہ خطیر رقم ادا کی تھی۔ اس وقت تک سب کچھ ٹھیک تھا اور یہ قانونی طور پر کسی جرم کے زمرے میں نہیں آتا ،لیکن جب ڈونلڈ ٹرمپ نے وکیل کوہن کو یہ رقم ادا کی تو اسے ان کی قانونی فیس کے طور پر دکھایا گیاتھا۔ یہ دستاویز میں چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سمجھا جاتا ہے اور نیویارک میں یہ ایک بڑا جرم ہے۔ مائیکل کوہن، جو ٹرمپ کے وکیل تھے، انہوںنے قبول کیا ہے کہ انہوں نے یہ جرم ٹرمپ کے کہنے پر کیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ کے  آئین کے مطابق  اگر ٹرمپ کو ایڈلٹ  اسٹار کے کیس میں سزا،جرمانہ ہو بھی جاتا ہے، تب بھی ان کے صدارتی انتخاب لڑنے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی باضابطہ مہم جاری رکھ سکتے ہیں۔ امریکی آئین کے مطابق امریکہ میں پیدا ہونے والا کوئی بھی شخص جس کی عمر کم از کم 35 سال ہو یا کم از کم 14 سال سے امریکی شہری رہا ہو وہ صدارتی انتخاب لڑ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق، مجرمانہ الزامات کا سامنا کرتے ہوئے ٹرمپ کو اپنی صدارتی مہم جاری رکھنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے ، چاہئے وہ جیل ہی کیوں نہ جائیں۔

-بھارت ایکسپریس