پشاور مسجد دھماکے کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ، 25 مسلح دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ
Terrorist Attack in Pakistan:پاکستان کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایک طرف معاشی بحران اور دوسری طرف دہشت گردی نے ملک کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک ابھی پشاور کی مسجد میں دھماکے سے سنبھل بھی نہیں پایا تھا کہ ایک اور دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ اس بار دہشت گردوں نے تھانے کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کے ایک پولیس اسٹیشن پر منگل کی رات ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ پولیس کے مطابق 20 سے 25 خطرناک ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے تھانے پر حملہ کیا۔ تاہم دونوں جانب سے شدید فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
پنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا
حملہ آور دہشت گرد پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ڈی پی او میانوالی محمد نوید مزید نفری کے ہمراہ موقع پر موجود، جوانوں کے حوصلے بلند ۔ pic.twitter.com/RosJQSBJEh— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 31, 2023
ڈان کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان پولیس نے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے پر تھانے کے ایس ایچ او کو مبارکباد دی ہے۔ حملے کے وقت ڈی پی او میانوالی بھی اضافی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے تھے۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
-بھارت ایکسپریس